ہفتہ, اپریل 20, 2024
ہفتہ, اپریل 20, 2024

ہومFact Checkعمران خان کی 2013 کی ویڈیو کو غلط دعوے کے ساتھ کیا...

عمران خان کی 2013 کی ویڈیو کو غلط دعوے کے ساتھ کیا جا رہا ہے وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اپڈیٹ: اس آرٹیکل کو نئی معلومات کے ساتھ اپڈیٹ کیا گیا ہے۔

عمران خان کی ایک ویڈیو کو ان پر ہوئے حالیہ حملے کا بتاکر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “بریکنگ نیوز لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملہ قوم کے لئے بہت ہی افسوس ناک خبر”۔ بتادوں کہ اس ویڈیو کو 3 نومبر 2022 کو عمران خان پر ہوئے حملے کا بتاکر دوبارہ شیئر کیا جا رہا ہے۔

old Claim

عمران خان کا آخری کلام۔۔۔۔۔ضرور سنیں۔ویڈیو میں پاکستان کے پی ایم عمران خان کہ رہے ہیں کہ”میں اپنی زندگی میں پاکستان کے لئے لڑا ہوں۔جو میں کرسکتا ہوں وہ میں نےکیا؟اب میں چاہتا ہوں کہ آپ اپنی ذمہ داری لیں۔ اپنی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں تو آپ کو ذمہ داری لینی پڑے گی”ساتھ ہی ویڈیو پر سفید رنگ میں لکھا ہے کہ مودی کے یو اے ای دورے پر رد٘ عمل۔ آپ کو بتادوں کہ یہ ویڈیو چُوراماسوامی فین نامی ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے اور اس ویڈیو کو سپورٹ سی اےاے نامی ٹویٹر ہینڈل سے یہ لکھ کر ری ٹویٹ کیا گیا ہے کہ “اِس کو کیا ہوا؟

 

ہماری کھوج

وائرل ویڈیو کو سننے کے بعد ہم نے ابتدائی کھوج شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کا اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم بنایا۔ پھر کچھ کیورڈ کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کئ ساری خبریں اسکرین پر نظر آئیں۔ جس کا اسکرین شارٹ مندرجہ ذیل ہے۔

 

گوگل پر ملی جانکاری کے بعد ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا، اس دوران ہمیں ڈان نیوز ،بی بی سی،نوائے وقت اور سماء ٹی وی پر 2013 کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسٹیج پر جاتے ہوئے لفٹر سے گر کر زخمی ہوگئے تھے۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ جہاں انہوں نے اپنے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں۔

 

  ہم نے اپنی تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا تو اس دوران ہمیں دی ٹیلی گراف اور اے بی پی کے یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔جس کے مطابق 7 مئی 2013 کو عمران خان چناوی ریلی کے دوران پندرہ فٹ کی اونچائی سے زمین پر گر گئے تھے۔ جس کے بعد عمران خان نے اسپتال میں علاج کے دوران میڈیا سے یہ بات کہی تھی کہ “میں اپنی زندگی میں پاکستان کے لئے لڑا ہوں۔جو میں کرسکتا ہوں وہ میں نےکیا؟اب میں چاہتا ہوں کہ آپ اپنی ذمہ داری لیں” اب یہ واضح ہوگیا کہ یہ ویڈیو تقریباً 2013 کی ہے۔ جس میں عمران خان نے علاج کے دوران یہ بات کہی تھی۔نہ کہ یہ کہ وہ اپنی موت کی آخری مراحل میں یہ بیان دے رہے ہیں۔

 

 

 

 

 

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو2013 کی ہے اور جو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ بھی غلط ہے۔عمران خان انتخابی ریلی کے دوران اسٹیج سے گر گئے تھے۔جس کے بعد انہوں نے اسپتال سے عوام کو یہ پیغام دیا تھا۔

 

ٹولس کا استعمال

اویسم اسکرین شارٹ

گوگل ریورس امیج سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج:فیک نیوز(جھوٹادعویٰ)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 WhatsApp -:9999499044

 

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular