Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
امریکہ میں حالیہ برفانی طوفان سے متعلق سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ ایک ویڈیو جس میں آہستہ آہستہ صبح سے شام تک برف جمنے کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں سے متعلق دعویٰ ہے کہ یہ امریکہ میں حالیہ برفانی طوفان کی ویڈیو ہے۔
ایک فیس بُک صارف نے ویڈیو شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘امریکہ میں گھر کے باہر نصب ایک کیمرے سے 48 گھنٹوں کی ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو جس میں دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح برف باری شروع ہوتی ہے اور خوفناک حد تک بڑھ جاتی ہے’۔
اس ویڈیو کو متعدد صارفین نے امریکہ میں حالیہ برفانی طوفان سے منسوب کرکے شیئر کیا ہے۔
پوسٹس کا لنک آپ یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
میڈیا اداروں نے بھی اس ویڈیو کے ساتھ رپورٹز شائع کی ہیں، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ امریکہ میں حالیہ برفانی طوفان کی ویڈیو ہے۔
اس کے علاوہ اس ویڈیو سے متعلق این ڈٰی ٹی وی اور انڈیا ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر ایک یہ ویڈیو ایک رپورٹ کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 48 گھنٹے کی ریکارڈ کی گئی برف باری کی ویڈیو جس نے ایک امریکی شہر کو مکمل طور پر برف سے ڈھانپ لیا ہے انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے’۔ ان رپورٹز کا آرکایئو لنک آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔


نیوز چیکر نے اس ویڈیو کو سے متعلق تحقیقات کے لیے سب سے پہلے ویڈیو کو کیفریمز میں تقسیم کیا اور ان میں چند کیفریمز کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں 9گیگ ڈاٹ کام نامی ایک ویب سائٹ پر یہی ویڈیو ملی، جہاں اس ویڈیو کو 9 دسمبر 2018 کو شائع کیا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہو اکہ یہ ویڈیو پُرانی ہے۔

اس کے علاوہ ہمیں یہی ویڈیو عوامی بحث و مباحثے کی وئب سائٹ ریڈیٹ پر بھی ملی۔ یہاں بھی اس برف کی ویڈیو کو تین برس قبل شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو کو تقریباً 1۔9 ملین لوگوں نے دیکھا ہے۔
امریکہ میں حالیہ برفانی طوفان کہے جانے والی یہی برف کی ویڈیو ہمیں یوٹیوب پر بھی ملی۔ یہاں اس ویڈیو سے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو ورجینیا میں 22 سے 24 جنوری 2016 میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں دنیا بھر کی ویڈیوز کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹ ڈیلی میل پر یہی ویڈیو ملی، جس کے ساتھ ایک رپورٹ بھی شائع کی گئی ہے۔



رپورٹ میں واضع کیا گیا ہے کہ یہ امریکہ کے شمالی علاقہ ورجینیا کی ویڈیو ہے جو ایک فلم ساز نے 48 کھنٹے کے دوران ریکارڈ کی ہے۔ رپورٹ کے ساتھ برف کی یہ ویڈیو 27 جنوری 2016 کو شائع کی گئی ہے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات اس نتیجے پر پہنچی کہ امریکہ میں حالیہ برفانی طوفان سے منسوب کرکے شیئر کی جارہی ویڈیو دراصل پُرانی ہے۔ اس کا حالیہ برفانی طوفان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Our Sources
Video by gig99.com, dated December 9, 2018
Report by Daily Mail, Dated January 27, 2016
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044