جمعہ, دسمبر 27, 2024
جمعہ, دسمبر 27, 2024

HomeFact CheckViralٹرمپ کے خلاف احتجاج کے پرانے ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ...

ٹرمپ کے خلاف احتجاج کے پرانے ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ کیاجارہا شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اےآر ایس نامی فیس بک یوزر نے ایک ویڈیو شیئر کیا ۔جس میں ٹرمپ نما شخص ،متحدہ عرب امارات کے باد شاہ محمد بن زئد اور سعودیہ عرابیہ کے بادشاہ محمد بن سلمان کے چہرے جیسا ماسک لگا ئے ہوئے تین شخص نظر آرہا ہے۔ٹرمپ نما شخص ان کے ہاتھوں میں لگے زنجیر کو پکڑ ے ہوئے لے جارہا ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان کے غلام ہیں۔ یوزر نے دعویٰ کیا ہے کہ وائرل ویڈیو کو امریکہ کا ہے۔جہاں عربوں کو غلام بناکر گوڑے لوگ جشن منا رہے ہیں۔اس ویڈیو کو ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 52ہزار یوزرس دیکھ چکے تھے۔جبکہ 36 ہزار شیئر کرچکے ہیں۔آرکائیو لنک۔

فیس بک پر وائرل ویڈیو
viral video from Facebook

اظہر منصور نامی یوزر نے لندن کا بتا کر ویڈیو کو شیئر کیا ہے اور لکھاہے کہ عربوں کو غلام بناکر وہاں کے لوگ جشن منا رہے ہیں۔آرکائیو لنک۔

فیس بک پر ان یوزرس کے علاوہ بھی متعدد یوزروں نے ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔

وائرل پوسٹ والا ویڈیو  کا اسکرین شارٹ

امریکہ میں عربوں کو غلام بناکر جشن منانے کا بتاکر این این پاکستان یوٹیوب چینل پر شیئر کیا گیا ہے۔آرکائیو لنک۔

Fact check / Verification

وائرل ویڈیو کےساتھ کئے گئے دعوے کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے انوڈ کی مدد سے کچھ کیفریم نکالا اور اسے ین ڈیکس اور ریوس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسکرین پر وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی کئی تصاویر فراہم ہوئیں۔اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

پہلی پڑتال
First Finding

کیا ہے وائرل ویڈیو کی سچائی؟

مذکورہ تحقیقات سے ایک بات پتا چلی کہ وائرل ویڈیو کچھ عرصہ پرانہ ہے۔پھر ہم نے وائرل ویڈیو کو یوٹیوب پر کچھ کیورڈ س کی مدد سے سرچ کیا۔اس دوران ہمیں 14 جولائی 2018 کا المشہد الیمنی الاول نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔جس کے کیپشن میں عربی زبان میں کچھ لکھا ہوا تھا۔جب ہم نے اسے گوگل ٹرنسلیٹ کیا تو پتا چلا کہ لندن میں محمد بن سلمان اور محمد بن زائد کی توہی کی جارہی ہے۔وہیں دیگر کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں عربی 21 نامی نیوز ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے15 جولائی 2018 کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق ٹرمپ کے برطانیہ دورے کو لے کر لوگوں نے احتجاج کیا تھا۔

تلاش کا دوسرا پراؤ

مذکورہ خبر عربئ زبان ہونے کی وجہ سے ہم زیادہ کچھ اس بارے میں سمجھ نہیں پائے۔لہٰذا ہم نے مزید کیورڈ رسرچ کیا۔تب ہمیں مڈل ایسٹ اۤئی نامی نیوز ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو کے کیفریم کے ساتھ 14جوائی 2018 کی ایک خبر ملی۔تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ”لندن میں اسلامو فوبیا اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے ٹرمپ کے خلاف مسلمانوں نے ریلی نکالی” واضح رہے کہ اس تصویر کو ایم ای ای کامل احمد نے کلک کیا ہے۔ہماری پڑتال میں واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو احتجاج کا ہے ناکہ جشن کا۔

فائنل فائنڈنگ
Final Finding

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو امریکہ کا نہیں ہے اور ناہی امریکی لوگ عربوں کے حکمرانوں کو غلام بناکر جشن منا رہے ہیں۔بلکہ یہ واقعہ لندن کا ہے۔جہاں لوگوں نے اسلاموں فوبیا اور ٹرمپ کے خلاف2018 میں توہینی انداز میں احتجاج درج کرایا تھا۔

Result: Misplaced Context

Our Sources

YouTube: https://www.youtube.com/watch?v=YCQ42tIbTwo

Arabi21:https://arabi21.com/story/1108836/MEE-%D8%B5%D9%84%D9%88%D8%A7%D8%AA-%D9%88%D8%A3%D9%84%D8%A8%D8%B3%D8%A9-%D8%A8%D8%B1%D8%AA%D9%82%D8%A7%D9%84%D9%8A%D8%A9-%D9%87%D9%83%D8%B0%D8%A7-%D9%88%D8%A7%D8%AC%D9%87-%D9%85%D8%B3%D9%84%D9%85%D9%88-%D9%84%D9%86%D8%AF%D9%86-%D8%AA%D8%B1%D8%A7%D9%85%D8%A8

Middleeasteye:https://www.middleeasteye.net/news/public-prayers-and-orange-jumpsuits-how-londons-muslims-stood-trump

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular