جمعرات, مارچ 28, 2024
جمعرات, مارچ 28, 2024

ہومFact Checkثقافتی پروگرام کی ویڈیو کو کرونا وائرس سے جوڑ کر کیوں کیا...

ثقافتی پروگرام کی ویڈیو کو کرونا وائرس سے جوڑ کر کیوں کیا جارہاہے وائرل!کیا ہے سچ؟پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

سوشل میڈیا پر ثقافتی پروگرام کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ لکھا ہے اللہ تعالی نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ اے پغمبرؐ ان کافروں سے کہو “اگر تم سچے ہو تو ذرا یہ بتاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب آجائے یا تم پر قیامت ٹوٹ پڑے تو کیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے؟

جو آج ثابت ہوگیا چرچوں سے بھی لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ کے نعرے بلند ہونے لگے۔۔

تصدیق

ان دنوں سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارم پر دو منٹ بیس سکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کررہاہے۔دعویٰ کیا جارہاہے کہ اللہ کی جانب سے عذاب آنے کے بعد لوگ انہیی طرف رخ کرتے ہیں۔اس لئے اب لوگ گرجاگھروں میں اللہ کا نام لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس ویڈیو کو نیوزلینڈ کا  بھی بتا کر بھی شیئر کیاجارہا ہے۔

ہماری کھوج

وائرل دعوے کے مطابق ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو انوڈ کیا۔پھر ین ڈیکس اور ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں وائرل ویڈیو کا لنکس مختلف زبان میں ملے۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

ین ڈیکس پر ملی جانکاری کی گہرائی تک جانے کے لئے ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں یوٹیوب کے کچھ لنکس ملے۔جس پر کلک کیا تو پتا چلا کہ یہ ویڈیو دہزار بارہ،چودہ اور انیس میں یوٹیوب پراپلوڈ کیا جا چکا ہے۔جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یورپیئن مسلم خاتون کی خوبصورت گیت گارہی ہے۔

تحقیقات کے دوران یوٹیوب پر ایک اور ویڈیو دوہزار بارہ کا ملا۔جس میں پروگرام کے آغاز والا حصہ تھا۔جسے آپ درج ذیل میں کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔

اوپر ملی جانکاری سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو برسوں پرانا ہے۔اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کیلئے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ڈیلی موشن  نامی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو ملا۔جس کے مطابق وائرل ویڈیو دہزار گیارہ کا ہے۔اس ویڈیو میں فاتح سلطان مہمت کی یاد میں یہ ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔

2 TESBİHAT ya Cemilu ya Allah Fatih Sultan Mehmet korosu 2011

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو برسوں پرانا ہے۔سرچ کے دوران یہ بھی پتا چلا کہ ثقافتی پروگرام کا یہ ویڈیو فاتح سلطان مہمت کی یاد کیا گیا ہے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

ریورس امیج سرچ

ین ڈیکس سرچ

نتائج:جھوٹادعویٰ(پرانا ویڈیو)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

https://kurannuru.wordpress.com/

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular