پیر, دسمبر 23, 2024
پیر, دسمبر 23, 2024

HomeCoronavirusکیا سچ میں کرونا وائرس کی وجہ سے مالی سال میں ہوگا...

کیا سچ میں کرونا وائرس کی وجہ سے مالی سال میں ہوگا رد و بدل؟وائرل دعوے کاکیا ہے سچ؟ پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

کروناوائرس کی وجہ سے اس سال 31 مارچ کی جگہ 30 جون کو مکمل ہوگا مالی سال۔

تصدیق

بھارت میں کروناوائرس متاثرین کی تعداد روز براز اضافہ ہورہا ہے۔مہلک مرض سے بچاؤ کی خاطر اکیس دنوں کا لاک ڈان بھی کیا گیا ہے۔لیکن سوشل میڈیا پر ان دنوں عجیب و غریب خبریں خوب گردش کررہی ہیں۔حال ہی میں ایک پی ڈی ایف فائل واہٹس ایپ پر وائرل ہو رہا ہے۔جس میں دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی سرکار نے مالی سال کو تین مہینے کے لئے بڑھا دیا ہے۔جس کے مطابق مالی سال اکتیس مارچ دوہزار بیس کے بجائے تیس جون دوہزار بیس کو مکمل کیا جائےگا۔

ہماری کھوج

عالمی وباء کووڈ۔۱۹ کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ پریشان ہیں۔ملک بھر میں کروناوائرس کے معاملے بارہ سواکاون ہوچکے ہیں۔مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک بتیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔مہاراشٹر اور دہلی میں کئی نئے معاملے بھی سامنے آ ئے ہیں۔ ان سبھی حالات کے پیش نظر حکومت بڑے پیمانے پر بہتر اقدام اٹھا رہی ہے۔وہیں اس حوالے سے فضول خبریں بھی وائرل ہورہی ہیں۔جس کی تحقیق کے لئے نیوزچیکر کی ٹیم رات و دن کام میں جٹی ہے۔

وہیں ہم نے ان دنوں مالی سال کے تعلق سے کئےگئے دعوے کی تحقیقات شروع کی۔جس کے بعد ہم نے کچھ گوگل کیورڈ سرچ کیا۔پھر ہم نے منسٹری آف فائیننس کے آفیشل ویب سائٹ کو کھنگالا۔اس دوران ہمیں فائننس منسٹر کا پریس نوٹ ملا۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

وائرل دعوے کی گہرائی تک جانے کے لئے ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہم نے ٹویٹر پر اس کی حقیقت جاننے کی کوشش کی۔جہاں ہمیں انکم ٹیکس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اس حوالے سے ایک ٹویٹ ملا۔ ٹویٹ میں یہ جانکاری دی گئی ہے کہ مالی سال کو آگے نہیں بڑھایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نیوزایجنسی اے این آئی کے ٹویٹر ہینڈل پر بھی اس حوالے سے ایک خبر ملی۔جس میں صاف طور پر لکھا ہے کہ کچھ میڈیا نے بھی اس حوالے سے فرضی خبریں چلائی ہے کہ مالی سال کے وقت میں اضافہ کیا گیا ہے۔جبکہ یہ خبر سراسر غلط ہے۔وہیں سرچ کے دوران ہمں پرساربھارتی نیوز سروس کا ایک ٹویٹ ملا۔جس میں مالی سال والی خبر کو فرضی بتایا گیا ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں ثابت ہوتا ہے کہ واہٹس ایپ پر مالی سال کو لے کر کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ہماری تحقیق میں یہ بھی واضح ہوا کہ وزارت خزانہ نے اس خبر کو فرضی بتایا ہے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

ٹویٹرایڈوانس سرچ

نتائج:جھوٹادعویٰ

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular