جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا ٹرمپ کے جیتنے کی خوشی میں ایلون مسک نے...

Fact Check: کیا ٹرمپ کے جیتنے کی خوشی میں ایلون مسک نے بدل دیا ایکس کا لائک آئکن؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کی خوشی میں ایلون مسک نے لائک بٹن تبدیل کر دیا ہے۔
Fact
دراصل یہ لائک بٹن پورے پلیٹ فارم پر تبدیل نہیں کیا گیا تھا بلکہ یہ ایکس کا ایک برانڈیڈ فیچر ہے جو خاص ہیش ٹیگ کے استعمال پر محض یو ایس میں ظاہر ہوتا تھا اور یہ یو ایس الیکشن کے دوران چلا تھا ٹریمپ کی جیت کے بعد نہیں۔

امریکی انتخابات میں نئے صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ منتخب کئے گئے ہیں، جس کے بعد ایکس کے مالک ایلون مسک بھی خبروں میں ہیں۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر ایکس صارف کی ایک اسکرین ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایکس پر ایک پوسٹ کا لائیک بٹن دبانے پر سرخ دل دکھنے کے بجائے ایک مختصر اینیمیشن نظر آرہا ہے۔ غور سے دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ امریکی الیکشن کا بیلٹ باکس ہے جو لائک آئکن کلک کرنے پر سرخ اور نیلے رنگ میں سلائیڈ کر رہا ہے۔

ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کی خوشی میں ایلون مسک نے لائک اور ریٹویٹ بٹن تبدیل کر دیا ہے۔

آرکائیو یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

ٹرمپ کے جیتنے کی خوشی میں ایلون مسک کی جانب سے ایکس کا لائک بٹن تبدیل کئے جانے کا بتاکر شیئر کی جا رہی اسکرین ویڈیو کے حوالے سے ہم نے سب سے پہلے گوگل پر کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں 6 نومبر 2024 کو شائع شدہ نیوز18 کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق لائک بٹن محض ایکس پر امریکی انتخابات سے متعلق پوسٹ پر ہی ظاہر ہوا تھا، خصوصاً جن پوسٹ پر ہیش ٹیگ الیکشن2024 استعمال کیا گیا تھا، ان میں برانڈیڈ لائکس نامی فیچر ایکٹیو ہو رہا ہے۔

تاہم ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ ایپ پر لائک بٹن تبدیل ہوا ہو۔ اس طرح کا اینیمیشن ہیلووین ڈے کے موقع پر بھی ظاہر ہوا تھا۔ حالانکہ اس بارے میں ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی جانب سے آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Courtesy: News18

لائک بٹن کے حوالے سے مزید تفصیلات ایکس بزنس کے ایک بلاگ پوسٹ میں موصول ہوا۔ جس میں ایکس کے برانڈیڈ فیچرز کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ اس میں ہیش موجیز، ہیش فیٹی و کسٹم لائکس کی وضاحت کی گئی ہے۔ فی الحال یہ سہولت کچھ ہی ممالک میں دستیاب ہے، جن میں بھارت و پاکستان شامل نہیں ہیں۔ کسٹم لائک اور ہیش موجیز ایک مخصوص ہیش ٹیگ کا استعمال کرنے پر ہی ایکٹیو ہوتے ہیں۔

Courtesy: X Business

اس حوالے سے مزید سرچ کرنے پر ہمیں ہیش موجیز نامی ایک ایکس ہینڈل بھی ملا۔ جس میں 31 اکتوبر 2024 کو کی گئی ایک پوسٹ میں مذکورہ بیلٹ باکس اینیمیشن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ محض یو ایس میں الیکشن 2024 ہیش ٹیگ کا استعمال کرنے پر ہی کام کرے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ صرف 6 نومبر تک ہی ظاہر ہوگا۔ اس ہینڈل کے بایو میں لکھا ہے کہ یہ پیج ہیش موجیز اور کسٹم لائک سے متعلق خبریں فراہم کرتا ہے۔

Courtesy: X @hashmojis

یہ بھی پڑھیں: کیا ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کے تذکرے سے کی اپنی ‘وکٹری اسپیچ’ کی شروعات؟ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک

Conclusion

اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ امریکی انتخابات میں ایلون مسک نے لائک بٹن پورے پلیٹ فارم پر تبدیل نہیں کیا تھا بلکہ یہ ایکس کا ایک برانڈیڈ فیچر ہے جو خاص ہیش ٹیگ کے استعمال پر محض یو ایس میں ظاہر ہوتا تھا اور یہ یو ایس الیکشن کے دوران چلا تھا ٹریمپ کی جیت کے بعد نہیں۔۔

Result: Missing Context

Sources
Report published by News18 on 06 Nov 2024
Blog post by X Business
X post by @hashmojis on 31 Oct 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular