اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا یوگی آدتیہ ناتھ نے سابق بی جے پی ترجمان نوپور شرما...

کیا یوگی آدتیہ ناتھ نے سابق بی جے پی ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں کہی یہ بات؟

Authors

An enthusiastic journalist, researcher and fact-checker, Shubham believes in maintaining the sanctity of facts and wants to create awareness about misinformation and its perils. Shubham has studied Mathematics at the Banaras Hindu University and holds a diploma in Hindi Journalism from the Indian Institute of Mass Communication. He has worked in The Print, UNI and Inshorts before joining Newschecker.

Claim

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کر دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے نوپور شرما کی حمایت کی ہے۔

سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے نوپور شرما کی حمایت کی ہے
Courtsey: Facebook/हिंदू प्रशान्त महतों

Fact

دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے ویڈیو کلپ کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں ہم ‘ناتھ مٹھ مندرغازی آباد’ لکھا ہوا نظر آیا۔ گوگل پر ‘ناتھ مٹھ مندرغازی آباد’ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں معلوم ہوا کہ وہاں ایک دودھیشورناتھ مہادیو مٹھ مندر ہے۔ اس کے بعد ہم نے فیس بک پر ‘دودھیشورناتھ مندر یوگی آدتیہ ناتھ’ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں منیش سریواستو نامی فیس بک صارف کی 2017 میں شیئر کی گئی ایک پوسٹ ملی۔ پوسٹ میں یوٹیوب ویڈیو و کیپشن میں ‘مئی 2015 میں منعقدہ وشو ہندو مہاسنگھ کے صوبائی کنونشن میں یوگی آدتیہ ناتھ کی تقریر’ لکھا تھا۔ ساتھ ہی کیپشن میں منیش نے اپنا عہدہ اور موبائل نمبر بھی لکھا تھا۔

Courtsey: Facebook/Maniesh Srivastava

نیوز چیکر نے منیش سریواستو سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل کلپ سات سال پرانی ہے۔ غازی آباد کے دودھیشورناتھ مندر میں ایک کنونشن ہوا تھا، جس کا کنوینر میں خود تھا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے 9 اور 10 مئی 2015 کو اس پروگرام میں شرکت کی تھی۔ جس میں تنظیم سے متعلق مسائل اور کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

منیش سریواستو کی جانب سے فیس بک پوسٹ کے ساتھ فراہم کردہ یوٹیوب لنک پر کلک کرنے پر15 مئی 2015 کو اپلوڈ کئے گئے اس ویڈیو کے 26 منٹ کے بعد وائرل کلپ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس طرح یہ واضح ہے کہ وائرل ویڈیو سات سال پرانی ہے، جسے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Courtesy:Youtube/
Upasana TV

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے وزراء کو بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے معاملے میں بیان دینے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Result: False Context/Missing Context

یہ آرٹیکل اصل میں ہندی سے ترجمہ کیا گیا ہے۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

An enthusiastic journalist, researcher and fact-checker, Shubham believes in maintaining the sanctity of facts and wants to create awareness about misinformation and its perils. Shubham has studied Mathematics at the Banaras Hindu University and holds a diploma in Hindi Journalism from the Indian Institute of Mass Communication. He has worked in The Print, UNI and Inshorts before joining Newschecker.

Shubham Singh

Most Popular