اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا آپریشن تھیئٹر میں ذکرِ الٰہی کرتے ہوئے عمران خان کی ہے...

کیا آپریشن تھیئٹر میں ذکرِ الٰہی کرتے ہوئے عمران خان کی ہے یہ ویڈیو؟ جانیں پورا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر ایک شخص کی آپریشن تھیئٹر میں ذکرِ الٰہی کرتے ہوئے ویڈیو کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ بتادوں کہ عمران خان پر 9 نومبر 2022 کو قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا، حالانکہ اب وہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں ایک صارف نے لکھا ہے کہ “عمران خان صاحب آپریشن کے دوران اللہ کا ذکر کرتے ہوئے”۔

 آپریشن تھیئٹر میں ذکر الہی کرتے ہوئےیہ ویڈیو عمران خان کی نہیں ہے۔
Coutesy:FBHaroon Durrani Pti

Fact Check/ Verification

آپریشن تھیئٹر میں ذکرِ الٰہی کرتے ہوئے شخص کی ویڈیو کو ہم نے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 10 مارچ 2022 کو شیئر شدہ میڈیکل گلوب نامی فیس بک پیج پر ہو بہو ویڈیو ملی۔ جس کے کیپشن کے مطابق ایک مریض آپریشن تھیئٹر میں آپریشن کے دوران ذکر اللہ کر رہا ہے۔ لیکن اس میں کہیں بھی عمران خان کا ذکر نہیں کیا گیا ہے اور یہاں سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ عمران خان پر حملہ 9 نومبر کو ہوا تھا جبکہ ویڈیو کو تقریبا 8 ماہ پہلے بھی شیئر کیا گیا ہے۔

Coutesy:FB/medical globe

مزید سرچ کے دوران ہمیں 20 اکتوبر 2021 کو حیاٹائم سن ٹی وی نام کے یوٹیوب چینل پر بھی وہی ویڈیو ملی ، جسے ان دنوں عمران خان کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ لیکن ویڈیو سے متعلق مزید تفصیلات کا یہاں ذکر نہیں ہے۔

Courtesy:YouTube/ XayotimsanTV

اس کے علاوہ ہم نے ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ڈریم ڈاٹ کو ڈاٹ آئی ڈی نام کی انڈونیشین ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو سے متعلق 19 اکتوبر 2021کو انڈونیشین زبان میں شائع شدہ ایک رپورٹ ملی۔ جس کا ترجمہ کرنے پر پتا چلا کہ ایک خاتون بچے کو جنم دیتے وقت آپریشن تھیئٹر میں دوران سیزرین انگلی پر تسبیح پڑھ رہی ہے۔ لیکن اس رپورٹ میں بھی ویڈیو کہاں کی ہے یہ ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ یہ ضرور لکھا کہ ویڈیو میں ایک خاتون سیزرین آپریشن کے دوران ذکرِ الٰہی کر رہی ہے۔

بشکریہ: ڈریم ڈاٹ کو ڈاٹ آئی ڈی

اس کے علاوہ مذکورہ رپورٹ میں جس انسٹاگرام ہینڈل کر ذکر ہے وہاں بھی ہمیں وائر ویڈیو ملی۔ جسے یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

Instagram will load in the frontend.

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ ویڈیو میں آپریشن تھیئٹر میں ذکرِ الٰہی کرتے ہوئے نظر آ رہا شخص پاکستان تحریک انصاف کے چیئر میں عمران خان نہیں ہیں، ویڈیو انٹر نیٹ پر اکتوبر 2021 سے موجود ہے اور رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ایک خاتون کے بچہ کو جنم دینے کے دوران آپریشن تھیئٹر میں ذکرِ الٰہی کی ہے۔

Result: False

Our Sources

Facebook post by Medical Globe on 10 March 2022
YouTube video uploaded by XayotimsanTV on 20 Oct 2021
Report published by Dream.co.id on 19 Oct 2021
Instagram post by top_world.idn on 19 Oct 2021


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular