ہفتہ, اپریل 20, 2024
ہفتہ, اپریل 20, 2024

ہومFact Checkافغان صدر اشرف غنی کے پرانے ویڈیو کو غلط دعوے کے...

افغان صدر اشرف غنی کے پرانے ویڈیو کو غلط دعوے کے ساتھ کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر افغان صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کے حوالے سے کئی ہوائی سفر کے ویڈیو خوب گشت کر رہے ہیں۔ ان ویڈیو کے ساتھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر تاجیکستان پہنچ گئے ہیں۔

 افغان صدر اشرف غنی کے تاجیکستان پہنچے  کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
افغان صدر اشرف غنی کے تاجیکستان پہنچنے کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

افغانستان میں ان دنوں طالبان نے اپنا قبضہ جما لیا ہے۔ پندرہ اگست کے دن طالبان نے کابل پر قبضہ کرلیا تھا۔ جس کے بعد وہاں کے ویڈیو اور تصاویر مختلف دعوؤں کے ساتھ شوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خوب گشت کر رہے ہیں۔ اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کے حوالے سے 2 الگ الگ ویڈیو کو صارفین خوب شیئر کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ دعویٰ کر رہے ہیں کہ اشرف غنی افغانستان سے ہوائی سفر کے ذریعے تاجیکستان پہنچ گئے ہیں۔ کچھ یوزرس یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ اشرف غنی تاجیکستان کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے ساتھ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔ 

کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے “افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی تاجیکستان پہنچ گئے ہیں” کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 3 دنوں میں 3,728 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

Fact Check/Verification

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے حوالے سے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے آر ٹی رپٹلی لکھے وائرل ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ 

پھر ہم نے ویڈیو یوٹیوب پر سرچ کیا تو ہمیں رپٹلی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 9 جولائی 2015 کو اپلوڈ شدہ وائرل ویڈیو کا اصل نسخہ ملا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی بریکس کے ساتویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے یو ایف اے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے تھے، اسی کا یہ ویڈیو ہے۔ جسے اب اشرف غنی کے تاجیکستان پہنچنے کا بتایا جا رہا ہے۔ سرچ کے دوران ہمیں اس سے متعلق کئی میڈیا رپورٹس بھی ملیں۔ جسے آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

مذکورہ رپورٹس سے واضح ہو چکا کہ اشرف غنی کا یہ ویڈیو پرانا ہے۔ پھر ہم نے اس ویڈیو کے بارے میں سرچ کیا، جس میں کام ایئر لکھا تھا اور اشرف غنی اس جہاز پر کچھ لوگوں کے ساتھ سوار ہو رہے ہیں۔ جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ “افغان صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر تاجیکستان پہنچ گئے ہیں”  ہم نے جب اس بارے میں سرچ کیا تو ہمیں کار وان نامی یوٹیوب چینل پر دوسرا وائرل ویڈیو ملا۔ جسے 15 جولائی 2021 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق اشرف غنی کا یہ ویڈیو اوزبیکستان دورے کا ہے۔

بی بی سی فارسی پر بھی اس حوالے سے ہمیں ایک رپورٹ ملی۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو اشرف غنی کے اوزبیکستان دورے کا بتایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان کے سابق صدر اشرف غنی نے ملک چھوڑ کر عمان میں پناہ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا 2 ٹکڑوں میں تقسیم کار حادثے کی تصاویر پاکستان کی ہیں؟

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ افغان کے سابق صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے حوالے سے وائرل ویڈیوز پرانی ہیں۔ اس ویڈیو کا تاجیکستان سفر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ حالانکہ یہ سچ ہے کہ اشرف غنی افغانستان چھوڑ چکے ہیں۔

Result: False


Our Sources

ReputlyTv

president.gov.af

Caravan

BBC

dailymail.co.uk

dtnext.in


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular