اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: تاجیکستان میں حالیہ زلزلے کا بتائی جارہی متعدد غیر متعلقہ...

Fact Check: تاجیکستان میں حالیہ زلزلے کا بتائی جارہی متعدد غیر متعلقہ ویڈیوز وائرل

تاجیکستان میں زلزلے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز اور تصاویر گردش کررہی ہیں، جن سے متعلق صارِفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تاجیکستان میں چینی سرحد کے قریب آنے والے حالیہ زلزلے کی ہیں۔

ایک صارفِ نے اسی دعوے کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں زلزے کے دوران الماری سے چیزیں گرتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ عربی کیپشن میں لکھا: ‘چین کی سرحد کے قریب تاجیکستان میں زلزلے کی شدت 7 تھی’۔

تاجیکستان میں زلزلے کی ویڈیو کو دوسرے صارفِ نے انہی الفاظ میں انگریزی کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

تاجیکستان میں زلزلے

Fact Check/ Verification

نیوز چیکر نے تاجیکستان میں زلزلے کا بتائی جارہی اس ویڈیو سے متعلق معلومات کے لیے ویڈیو کو کیفریمز میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند کیفیرمز کو ریورس امیج سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں متعدد رپورٹس ملیں، جن میں اسی ویڈیو کے کیفریمز کو شیئر کیا گیا ہے۔

لبریشن ڈاٹ فرانس نامی وئب سائٹ پر 13 فروری 2021 کو شائع ایک رپورٹ میں اسی ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘شمالی جاپان 7.1  کی شدت سے اتوار کے روز شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے’۔

Courtesy: Screengrab from Liberation.fr

تاجیکستان میں زلزلے کا بتائی جارہی یہی ویڈیو ہمیں ویئت نام نیٹ نامی وئب سایٹ ملی اور یہاں بھی اس ویڈیو کو 2021 میں شائع کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہمیں مذکورہ ویڈیو لاس اینجلس ٹائمز وئب سائٹ بھی ملی، جہاں اس ویڈیو کو رپورٹ کے ساتھ 13 فروری 2021 کو شائع کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان میں 7.3 کی شدت سے زلزلے کے خطرناک مناظر ویڈیو میں قید کیے ہوگئے ہیں۔ نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابتِ ہوا کہ سوشل میڈیا پر تاجیکستان میں زلزلہ کا بتائی جارہی ویڈیو دراصل جاپان کی ہے اور 2021 کی ہے۔

اسی طرح کی ایک اور ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔ ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تاجیکستان میں زلزلے کی ویڈیو ہے۔

Fact Check/ Verification

اس ویڈیو سے متعلق تحقیقات کے لیے ہم نے ویڈیو کو کیفریمز میں تقسیم کا اور کیفریمز کو ریورس امیج سرچ کیا، جہاں ہمیں کئی رپورٹس ملی۔

میکس مہاراشٹرا وئب سائٹ پر اس ویڈیو کے کیفریمز ایک رپورٹ کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو میگالیہ میں زلزلے کے بعد وائرل ہوئی۔ 13 جون 2022 کو شائع رپورٹ میں اس ویڈیو کو مزاحیہ طور پر شیئر کیا گیا ہے۔

Courtesy: Screengrab from TV9Hindi

اسی طرح سے ٹی وی9 وئب سائٹ پر ہندی رپورٹ کے ساتھ 13 جون 2022 کو شیئر کیا گہا ہے، اس میں بھی بتایا گیا ہے کہ یہ مزاحیہ ویڈیو میگالیہ میں زلزلے کے بعد شیئر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی یہ تصویر ترکی کی نہیں بلکہ شام کی ہے

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ یہ دونوں ویڈیوز کا تعلق تاجیکستان میں زلزلے سے نہیں ہے۔ وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو جاپان میں 2021 میں ہونے والے زلزلے کی ہے اور دوسری بھارتی ریاست میگالیہ میں 2022 میں زلزلے کے بعد مزاق کے طور پر وائرل ہوئی تھی۔

Result: False

Our Sources

Report by Liberation.fr, Dated February 13, 2021
Report by La Times, Dated February 13, 2021
Report by Maxmaharashtra.in, Dated June 13, 2022
Report by Tv9Hindi Dated June 13, 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Most Popular