جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkسرخ رنگ کی تصویر کو خون کا دریا اور کابل دھماکے سے...

سرخ رنگ کی تصویر کو خون کا دریا اور کابل دھماکے سے جوڑکر کیا جا رہا شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ان دنوں سوشل میڈیا پر سرخ رنگ کی تصویر کو مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس تصویر کو نیوز18 اردور سمیت متعدد صارفین نے شیئر کیا ہے۔ ساتھ ہی صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر “کابل میں ہوئے خود کش حملے کے بعد کی ہے، جہاں کابل ایئرپورٹ خون کا دریا بن گیا۔

سرخ رنگ کی تصویر کا اسکرین شارٹ

بیس سال بعد افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء ہو چکا ہے۔ اس دوران 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر خود کش حملہ بھی ہوا تھا۔ جس میں متعدد افراد کی جان جا چکی ہے۔ دوسری جانب کابل خود کش حملے سے جوڑ کر خون نما دریا والی تصویر کو اردو، فارسی اور انگلش کیپشن کے ساتھ خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں سرخ پانی اور دیگر اشیاء تیرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ خون کا دریا کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد کا ہے۔

سرخ رنگ کی تصویر کا اسکرین شارٹ

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

آب سرخ والی تصویر کو حال کے دنوں کا بتا کر نیوز18 اردو نے بھی خبر شائع کی ہے۔ آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔

سرخ رنگ کی تصویر کا اسکرین شارٹ

Fact Check/Verification

سرخ پانی والی وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وائرل تصویر سے متعلق کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔

ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں اے ایف ڈاٹ شفقنا اور اتاق خبر نامی نیوز ویب سائٹ پر وائرل تصویر ملی۔ لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ تصویر کس سن اور حادثے کی ہے۔

مزید کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں 12 فروری 2017 کو شیئر شدہ افغانستان1400 نامی فیس بک پیج کا ایک پوسٹ ملا۔ جس میں وائرل تصویر کے ساتھ فارسی زبان میں کچھ لکھا ہوا تھا۔ جب ہم نے اس کا ترجمہ کیا تو پتا چلا کہ بہتے ہوئے سرخ خون کی تصویر اصلی نہیں ہے بلکہ نقلی ہے۔ دراصل افغانستان 1400 نامی تنظیم نے علامتی طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ جس میں کابل کی ایک دریا میں 200 کیلو سرخ رنگ ملایا تھا، یہ تصویر اسی دوران کلک کی گئی تھی۔

سرخ رنگ کی تصویر کی کیا ہے سچائی؟

مزید سرچ کے دوران ہمیں سی جی ٹی این نامی یوٹیوب چینل پر 11 فروری 2017 کو شائع شدہ لائیو رپورٹ ملی۔ جس میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین ندی میں رنگ ڈال رہے ہیں۔ بتادوں کہ احتجاجیوں نے نیٹو افواج کے امریکی کمانڈر کی طرف سے ہزار مزید فوجیوں کی تعیناتی کے ایک دن بعد دریائے کابل کو سرخ رنگ سے رنگ دیا تھا۔ یہ کام “افغانستان1400” نامی سول سوسائٹی گروپ نے سر انجام دیا تھا۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ سرخ رنگ والی تصویر کم از کم 4 سال پرانی ہے۔ اس تصویر کا حال کے دنوں میں کابل ایئر پورٹ پر ہوئے خود کش حملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ دراصل افغانستان 1400 نامی تنظیم نے کابل کی ایک دریا میں سرخ رنگ ڈال کر نیٹوافواج کے خلاف احتجاج درج کروایا تھا، اسی کی ایک تصویر ہے جسے حال کے دنوں سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔


Result: Misleading


Our Sources

AF.Shafaqna.com

OtaghKhabar24

Facebook

CGTN


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular