جمعہ, اپریل 26, 2024
جمعہ, اپریل 26, 2024

ہومFact CheckViralٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی ہار پر اکشے کماراور جئے شاہ...

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی ہار پر اکشے کماراور جئے شاہ نے نہیں منایا جشن

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر فلم اداکار اکشے کمار اور اجئے شاہ کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں صارفین کا دعویٰ ہے کہ “بھارت پاکستان کے بیچ کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ میچ میں بھارت کی ہار کے بعد اکشے کمار اور جئے شاہ نے جشن منایا”۔ وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی ہار پر اکشے کماراور جئے شاہ نے منایا جشن،وائرل دعویٰ والا پوسٹ
وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

گزشتہ 24 اکتوبر کو ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے کڑی شکست دی۔ لیکن اگر ہم ورلڈ کپ کی بات کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ بھارت ٹی20 ولڈ کپ مقابلے میں ہمیشہ ہی پاکستان پر بھاری رہا ہے۔پاکستان سے ہار کے بعد میچ سے منسلک کرکے کئی ویڈیو کو مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ جن میں سے ایک میں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور جئےشاہ نظر آرہے ہیں۔صارفین کا دعوی ہے کہ ان دونوں نے بھارت کی شکست پر اسٹیڈیم میں جشن منایا ہے۔

وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

Fact Check/Verification

کیا واقعی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت پر جئے شاہ اور اکشے کمار نے جشن منایا تھا یا نہیں؟ اس کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے انوڈ کی مدد سے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ہمیں اس سے متعلق کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔

البتہ پاکستانی لیڈر شیخ راشد احمد کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں انہوں نے پاکستانی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس جیت کو اسلام کی جیت بتایا ہے۔ شیخ رشید کی ٹویٹ سے متعلق بھارت و غیر ملکی میڈیا رپورٹ بھی ملیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں اکشے کمار اور جئے شاہ نے نہیں میانا تھا پاکستان کی جیت پر جشن

مذکورہ دعوے کی تحقیقات کے دوران ہمیں ایک ویڈیو کلپ ملا۔ جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ جئے شاہ اور اکشے کمار نے میچ کے دوران پاکستانی فلڈر کی جانب سے اوور تھرو کئے جانے اور اس سے بھارتی ٹیم کو ملنے والے رن کو لے کر خوشی کا اظہار کیا تھا، ناکہ پاکستان کے جیتنے پر جشن منایا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=0RxHO5Zljhg
Youtube video

اسی سے متعلق ہمین انڈیا ڈاٹ کام اور کرکٹ کنٹری پر بھی خبریں ملیں۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ شاہین افریدی کے اوور تھرو سے ملے رن پر جئے شاہ اور اکشے کمار نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

انڈیا ڈاٹ کام پر ملی جانکاری کا اسکرین شارٹ

مذکورہ خبر سے واضح ہو چکا کہ اکشے کمار اور جئے شاہ نے پاکستان کی جیت پر جشن نہیں منایا تھا، بلکہ شاہین آفریدی کی جانب سے کئے گئے تھرو کی وجہ سے بھارتی ٹیم کے کھاتے میں رن کا اضافہ ہونے پر دونوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رکٹ ورلڈ کپ کے دوران پی ایم مودی مخالف نعرے کے ویڈیو کو کسان احتجاج سے جوڑ کر کیاجارہا ہے شیئر

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان کے درمیان کھیلے گئے ٹی20 ولڈ کپ میچ کے دوران بھارت کی ہار پر اکشے کمار اور جئے شاہ نے جشن نہیں منایا تھا، بلکہ اوور تھرو میں بھارت کو ملے رن پر خوشی ظاہر کی تھی، جسے اب گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔


Result: Misleading


Our Sources

Media Reports

YouTube


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular