Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی انگلینڈ سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کی دو ویڈیوز خوب شیئر کی جارہی ہیں۔ دعویٰ ہے کہ وہ فائنل میچ ہارنے کے بعد رونے لگے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو الوداع بھی کہہ دیا ہے۔ فیس بک پر ایک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “محمد رضوان ورلڈ کپ ہارنے کہ بعد رو پڑے، کرکٹ چھوڑنے کا اعلان” ایک دوسرے صارف نے دوسری ویڈیو شیئر کر لکھا ہے کہ “فائنل ہارنے کے بعد محمد رضوان نے ریٹائرمنٹ دے دی”۔
Fact Check/Verification
پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کے دونوں وائرل ویڈیو، جس کے ساتھ ان کے کرکٹ ٹیم کو الوداع کہنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے، کو ہم نے جب یوٹیوب پر کچھ کیورڈ کی مدد سے تلاشا تو ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 15 نومبر 2021 کو اپلوڈ شدہ وہی ویڈیو ملی، جو ان دنوں ان کی ریٹائرمنٹ سے جوڑ کر شیئر کی جارہی ہے۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ پرانی ویڈیو کو حالیہ ٹی20 ورلڈ کپ سے جوڑ کر شیئر کیا گیا ہے۔ مزید سرچ کے دوران دوسری ویڈیو بھی ایونٹ اینڈ ہیپننگ اسپورٹ نامی یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس میں رضوان میڈیا سے بات چیت کے دوران بیٹھ کر پانی پیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ ویڈیو بھی پرانی ہے۔
پھر ہم نے پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کے کرکٹ کو الوداع کہنے کی خبر کو پاکستانی میڈیا میں کھنگالا۔ لیکن کہیں بھی محمد رضوان کے پاکستان کرکٹ ٹیم کو چھوڑنے سے متعلق کوئی میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔ تب ہم نے پاکستان کرکٹ بورڈ، بابر اعظم اور محمد رضوان کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلس اور ویب سائٹ کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔ لیکن وہاں بھی رضوان کے کرکٹ چھوڑنے کے اعلان سے متعلق کوئی معلومات نہیں ملیں۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں انسائڈ اسپورٹ، کرکٹ ٹریکر اور اسپورٹ ڈاٹ کام پر شائع پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک دسمبر 2022 پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ اور ٹی 20 میں کھیلے جانے والے پاکستان کھلاڑیوں کی لسٹ دستیاب ہوئی۔ جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ناموں کا شمار ہے۔ اب اس سے واضح ہوا کہ پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کے کرکٹ چھوڑنے کے اعلان کے حوالے سے کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ قابل غور ہے کہ اگر محمد رضوان نے کرکٹ کو الوداع کہا ہوتا تو خبریں منظر عام پر ضرور آتیں۔
Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کے ٹی20 ورلڈکپ میں ہار کے بعد کرکٹ کو الوداع کہنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ اسکواڈ اور ٹی20 کی لسٹ میں رضوان کا نام شامل ہے۔
Result: False
Our Sources
YouTube video uploaded by Pakistan Cricket on 15 Nov 2021
YouTube video uploaded by Events & Happenings Sports on 2 Jun 2022
Pakistan vs England 2022 test Squads list by crictracker
کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.