ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact Checkسعودی عرب کی امیر زادی کا پاکستانی ڈرائیور سے شادی کرنے کا...

سعودی عرب کی امیر زادی کا پاکستانی ڈرائیور سے شادی کرنے کا دعویٰ فرضی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ساہو بنت عبد اللہ المحبوب ، سعودی کاروباری خاتون جن کی دولت کا تخمینہ 8 بلین ڈالر ہے۔ وہ مکہ اور مدینہ میں متعدد رہائشی جائیدادیں اور ہوٹلوں کے ساتھ ساتھ فرانس اور دیگر ممالک میں ٹاورز کی مالک ہیں۔ اس نے اپنے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کرلی ہے۔

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک درج ذیل ہیں

سرکاسٹک لڑکی نامی فیس بک یوزر کا آرکائیو لنک۔

ملک صاحب کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

ٹویٹر پرمحمد رمضان نامی یوزر سمیت دیگر کئی یوزرس نے بھی مذکورہ دعوے کےساتھ ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

https://twitter.com/SulemanButt15/status/1345256899785216004

Fact check / Verification

سعودی امیرزادی کی پاکستانی ڈرائیور سے شادی کے حوالے سے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ویڈیو کا اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کچھ کیفریم نکالا اور اسے ریورس امیج سرچ کیا۔پھر ہم نے “ساہو بنت عبد اللہ المحبوب” کیورڈ سرچ کیا۔لیکن اس نام سے گوگل اسکرین پر کچھ بھی نتائج نہیں ملے۔

سرچ کے دوران بی بی سی اردو،ڈیلی پاکستان اور اوپن اسکائی نیوز پر شائع خبر کے مطابق ویڈیو میں نظر آرہی لڑکی کا نام ساہو بنت عبد اللہ المحبوب نہیں بلکہ ياسمين بنت مشعل السديري بتایاگیا ہے۔سبھی رپوٹ میں احمد العلیان کا حوالہ دےکر خبریں شائع کی گئیں ہیں اور لڑکے کا تعلق افغانستان سے بتایاگیا ہے۔ڈیلی پاکستان کے مطابق ویڈیو کافی پرانی ہے اور لڑکے کا تعلق ایران سے ہے۔

پھر ہم نے ٹویٹر ایڈوانس سرچ کی مدد سے ویڈیو کوتلاشا تو ہمیں 23دسمبر2020 اور 3جنوری 2021 کے دو ٹویٹ ملے۔جس کے مطابق لڑکی کا نام یاسمین بنت مشعل السدیری ہےاور دوسرے ٹویٹ میں جس نے ڈی ڈبلیو کے پوسٹ کے جواب میں لکھا ہے”العريس سعودي أسمه صالح هاني فتياني حفيد الدكتور صالح امبا و السيدة عائشة فاسي. جده اسس كلية الهندسة في جامعة البترول و عائلته لها تاريخ عريق في خدمة المملكة“ترجمہ مختصر(صالح ہانی فتیانی نامی عرب باشندے کی شادی کا ویڈیو ہے)

https://twitter.com/_athena94/status/1345823444986953731

جب ہم نے صالح ہانی فتیانی کے حوالےسے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں الشدان آخر الأخبار نامی آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ڈی ڈبلیو کے وائرل ویڈیو والے اسکرین شارٹ کے ساتھ عربی میں کچھ لکھا ہواملا۔جس کا ترجمہ جب ہم نے ایک عرب باشندے سے کروایا تو پتاچلا کہ یہ خبر فرضی ہے۔دراصل ویڈیو میں نظرآرہا شخص ڈاکٹرصالح اور عائشہ فاسی کا پوتا صالح ہانی فتیانی ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی اب تک کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا جوڑا عرب کی عرب پتی تاجرخاتون اور پاکستانی ڈرائیور کا نہیں ہے۔دراصل یہ ویڈیو عرب باشند ےڈاکٹر صالح امبا اور سیدہ عائشہ فاسی کےپوتے صالح ہانی فتیانی کی منگنی کا ہے۔بتادوں کہ کسی عربی خاتون کا غیر عربی شخص سے شادی کرنے کےبہت سی شرائط ہے۔جوکہپاکستانی باشندوں کےلئے مشکل کا کام ہے۔

Result: False

Our Sources

BBCL:https://www.bbc.com/urdu/pakistan-55513479

https://en.dailypakistan.com.pk/02-Jan-2021/who-is-saudi-billionaire-sahoo-bint-abdullah-did-she-really-marry-her-pakistani-driver

OSKN:;https://openskynews.com/sahoo-bint-abdullah-al-mahboub-is-actually-yasmine-bint-mishaal-al-sudairy-who-tied-knot-with-afghan-driver/08301/amp/

https://twitter.com/_athena94/status/1345823444986953731

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular