Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر 33 سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔ویڈیو میں ایک مولوی مدرسے میں طلبہ کی پٹائی کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ یوزر نے مدرسے پر طنز کستے ہوئے لکھا ہے کہ اس مولوی پر کوئی کاروائی نہیں ہوگی کیونکہ جمہوریت خطرے میں آجائے گی۔اس ویڈیو کو کئی یوزر نے بھارت تو کئی نے پاکستان کا بتایا ہے۔
کریٹلی ڈاٹ ان کے ٹویٹ کا آرکائیو لنک
مولوی بیٹنگ کے فیس بک پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
مہیش کے ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
Fact Check/Verification
مدرسے میں نابالغ لڑکے کی پٹائی کے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کےلیے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ویڈیو کا انوڈ کی مدد سے کیفریم نکالا اور ان میں سے چند فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ڈھاکہ ٹریبیون اور ٹی بی ایس نیوز ویب سائٹ پر شائع 10 مارچ 2010 کی خبریں ملیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بنگلہ دیش کے چٹگاؤں کے ہٹھجری علاقے میں پیش آیا تھا۔ جہاں مولانا محمد یحیٰی نے چٹگاؤں کے ہٹھجری صدر علاقے کے مرکزالقرآن اسلامک اکیڈمی میں نابالغ طلبہ کی پٹائی کی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محمد یحیٰی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن اور ان کی اہلیہ نے 90 لاکھ کی مسجد تعمیر کروائی ہے۔
ہم نے اس سلسلے میں مزید گوگل کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں دی ڈیلی اسٹار اور یو این بی پر شائع خبریں ملیں۔ رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے چٹگاؤں مدرسے کے استاذ مولانا محمد یحیٰی نے پڑھائی کے دوران ایک آٹھ سالہ نابالغ بچے کی بے رحمی سے پٹائی کی تھی۔ جس کے بعد پٹائی کا ویڈیو وائرل ہوگیا تھا۔ اسی اثنا ہتھجری پولس نے مولانا محمد یحیٰی کو گرفتار کر لیا تھا۔ مولانا یحیٰی کو نوکری سے بھی نکال دیا گیا تھا۔ ہماری تحقیقات میں یہ واضح ہوچکا کہ نابالغ بچے کی پٹائی کا ویڈیو بنگلہ دیش کا ہے ناکہ بھارت یا پاکستان کا ہے۔
اس سے پہلے بھی بنگلہ دیش کی تصاویر اور ویڈیو کو بھارت کا بتاکر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے۔ جسے اردو نیوزچیکر کی ٹیم نے پہلے بھی ڈیبنک کیا ہے۔
Conclusion
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ بنگلہ دیش کے ایک مدرسے میں طلبہ کی پٹائی کے ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو بنگلہ دیش کے مرکزالقرآن اکیڈمی کا ہے۔ جہاں مولانا یحیٰی نامی استاذ نے 8 سال کے بچے کی بے رحمی سے پٹائی کی تھی۔ جس کے بعد انہیں پولس نے گرفتار بھی کرلیا تھا۔ بتادوں کہ یہ واقعہ 2010 کا ہے۔
Result: Misleading
Our Sources
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.