جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkایودھیا فیصلہ:کیا آپ کے فون کال پر سرکار کی ہے نظر؟پڑ ھیئے...

ایودھیا فیصلہ:کیا آپ کے فون کال پر سرکار کی ہے نظر؟پڑ ھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

ایودھیا فیصلہ:کل سے مواصلات کےتعلق سے نیا قانون نافذ ہونے والا ہے۔اس ہیڈلائن کےساتھ وائرل پوسٹ میں گیارہ باتیں لکھی ہے۔1سبھی کال کی ریکارڈنگ ہوگی،2سبھی کال کے ریکاردنگ محفوظ کئے جائیں گے۔3سبھی سوشل میڈیا کی مونیٹرنگ ہوگی۔4آپ کے ڈیوائس کو وزارت کے سسٹم سے جوڑا جائےگا وغیرہ وغیرہ۔۔۔

WHATSAP SHORT

تصدیق

رام جنم بھومی اور بابری مسجد تنازع کے فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا پر طرح طرح کے دعوے شیئر کئے جارہے ہیں۔خاص کر واہٹس ایپ اور شیئر چیٹ پراس ہیڈ لائن کے ساتھ دعویٰ کیاجارہاہےکہ ایودھیا فیصلہ:کل سے کمنیوکیشن کو لے کر نیا قانون نافذ ہونے والا ہے۔ اس کے نیچے نمبر وائز لکھا ہے کہ سبھی کی کال ریکارڈنگ اور محفوظ کئے جائیں گے،واہٹس ایپ ،فیس بک سمیت سارے سوشل میڈیا پر گہری نگاہ رکھی جائےگی۔آپ کی ڈیوائس کو منترالے سے جوڑا جائےگا۔اس کے علاوہ اور بھی باتیں لکھی ہے۔جس کو آپ مندرجہ ذیل میں لگی اسکرین شارٹ میں پڑھ سکتے ہیں۔

ہماری تحقیقات

وائرل پوسٹ کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔ابتدائی تحقیقات کے دوران ہمیں آج تک پر ایک خبر ملی۔جس میں لکھا ہے کہ ایودھیا زمین تنازع فیصلے کے پیش نظرحکومت الڑٹ کیا ہےاور سوشل میڈیا کے لئے کچھ گائیڈ لانس بھی جاری کیا ہے۔لیکن جو وائر میسج میں لکھا ہےوہ اس سے ذرا مختلف ہے۔

اس خبر کو پڑنے کے بعد ہم نے مزید تحقیقات جاری رکھتے ہوئے ٹویٹر ایڈوانس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ایودھیا پولیس کاایک پوسٹ ملا۔ جس میں لکھا ہے کہ واہٹس ایپ اور فیس بک پر اگر کوئی گمراہ کُن باتیں شیئر کیاتو اسے جیل کی ہوالینی ہوگی۔اس کے علاوہ فیس بک پر بھی اس تعلق سے کئی پوسٹ ملے۔

اپنی تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے ہم نے سوچا کیوں نہ وائرل پوسٹ  کی تفصیل سے تحقیق کی جائے۔تاکہ پتا چلے اس خبر میں کتنی سچائی ہے؟پھر ہم نے یوٹیوب سرچ کیا۔جہاں ہمیں دینک جاگرن  کے یوٹیوب چینل پرفیض آباد کے ڈی ایم کا بیان ملا۔ جس میں انہوں نے صاف طور کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو میسج شیئر کیا جارہاہے کہ سبھی کال ریکارڈ کئے جائیں گے اور آپ کے ڈیوائس کو وزارت کے سسٹم  سے جوڑا جائے گا یہ خبر بالکل غلط ہے ایسا ناہی کہا گیا ہے اور نہ ایسا کچھ ہوگا۔

وائرل پوسٹ میں جو باتیں کال ریکاڈنگ اور وزارت کے ڈیوائس سے سسٹم کوجوڑنے کے تعلق سے کہی گئی وہ غلط ہے۔جیسا کہ فیض آباد کے ڈی ایم نے اپنے بیان میں صاف واضح کردیاہے۔اب نیوز چیکر کی پڑتال میں یہ ثابت ہوتاہے کہ جوپوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیاگیاہےوہ افواہ ،گمراہ کُن اور بے بنیاد ہے۔اس پوسٹ کے ذریعے لوگوں میں دہشت پھیلائی جارہی ہے۔

ٹولس کا استعما

گوگل کیورڈ سرچ

گوگل سرچ

یوٹیوب سرچ

فیس بک سرچ

ٹویٹر ایڈوانس سرچ

نتائج:فیک نیوز،گمراہ کُن

نوٹ:۔ اگرآپ ہمارے ریسرچ پراتفاق نہیں رکھتے ہیں یا آپ کے پاس ایسی کوئی جانکاری ہے جس پر آپ کو شک ہےتو آپ ہمیں نیچے دیگئی ای میل آڈی پر بھیج سکتے ہیں۔

checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular