پیر, نومبر 25, 2024
پیر, نومبر 25, 2024

HomeFact CheckViralگجرات میں سڑک دھنسنے کی تصویر کو وارانسی کا بتا کر کیا...

گجرات میں سڑک دھنسنے کی تصویر کو وارانسی کا بتا کر کیا جارہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر سڑک دھنسنے کی تصویر کو وارانسی کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ کیپشن میں لکھا ہے کہ وارانسی میں دنیا کا پہلا انڈر گراؤنڈ کرکٹ اسٹیڈیم تیار ہے۔وہ بھی سڑک کے بیچ و بیچ۔

وائرل پوسٹ
Viral Image From Facebook

مکیش پنڈت نامی فیس بک یوزر نے دھسی ہوئی سڑک کی تصویر کو بنارس کا بتا کر شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

Fact Check/Verification

وائرل تصویر کو جب ہم نے ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں ہمیں اسکرین پر ٹویٹر اور فیس بک کے پرانے پوسٹ ملے ۔جن میں مذکورہ دعویٰ کیا گیا ہے۔احتیاطاً ہم نے پرانے پوسٹ کا آرکائیو بھی کرلیا ہے۔

ای بنگ نو نامی فیس بک یوزر نے دواگست2018 میں وائرل تصویر کو لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے کا بتاکر شئیر کیا تھا۔آرکائیو لنک۔

ببلو ایئر دشرت کمار نے 1اگست 2018 کو بنارس کا بتا کر شیئر کیا تھا۔آرکائیو لنک۔

وائرل تصویر کی کیا ہے سچائی؟

ٹویٹر ایڈوانس سرچ کی مدد سے جب ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ کے آفیشل ٹویٹر ہنڈل پر 29جولائی 2017 کا ایک ٹویٹ ملا۔جن میں انہوں زمین بوس کی چار تصاویر شیئر کئے تھے۔کیپشن میں انہوں نے مودی سرکا ر پر طنز کسا ہے۔۔

First Finding

عاپ لیڈر سنجے سنگھ کے ٹویٹ سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر تقریباً 3سال پرانی ہے۔پھر ہم نے سنجے سنگھ کے ٹویٹ والی تصویر کو غور سے دیکھا تو دھنسی ہوئی سڑک کے کنارے لگے بینر پر انگلش اے ایم سی (AMC) لکھا ہوا نظر آیا ہے۔جب ہم نے گوگل پر اے ایم سی کا فول فارم تلاشاتو پتاچلا احمد آباد میونسپل کارپوریشن ہے۔

پھر ہم نے کچھ گوگل کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں وائرل تصویر کے حوالے سے دینک جاگرن کے نیوز ویب سائٹ پر 2اگست 2018 کی ایک خبر ملی۔جس میں وائرل تصویر کی تصدیق آئی پی ایس سنجیو بھٹ کے ٹویٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ احمدآباد کے سواستھوک چوراہا کے قریب موسلادھار بارش کی وجہ سے زمین دھنس گئی تھی۔

دینک جاگرن کی خبر سے پتا چلا گجرات کے احمدآباد کی ہے یہ وائرل تصویر

پھر ہم نے آئی پی ایس سنجیو بھٹ کے ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالا ۔جہاں ہمیں سنجیو کا وائرل تصویر والا پوسٹ ملا۔جس میں انہوں سے صاف واضح کیا ہے کہ وائرل تصویر احمدآباد کی ہے۔

Final Finding

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتاہے کہ دھنسی ہوئی سڑک کی وائرل تصویر وارانسی کی نہیں ہے۔بلکہ گجرات کے احمدآباد کے سواستھوک چوراہا کے پاس کی ہے۔جہاں ت2017 میں تیزبارش کی وجہ سے زمین دھنس گئی تھی۔

Result:Misleading

Our Sources

Twitter: https://twitter.com/SanjayAzadSln/status/891272540819206145

Jagran:https://www.jagran.com/news/national-dont-believe-on-social-media-blindly-jagran-special-18270278.html

Twitter: https://twitter.com/sanjivbhatt/status/891172406772899840

AMC: https://ahmedabadcity.gov.in/portal/index.jsp

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular