جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkایم آئی ایم لیڈر اکبرالدین اویسی کے پرانے بیان کو حال کے...

ایم آئی ایم لیڈر اکبرالدین اویسی کے پرانے بیان کو حال کے دنوں کا بتاکر سوشل میڈیا پر کیاجارہاہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اکبرالدین اویسی کی ایک نیوز پیپر کی کٹنگ شیئر کی جا رہی ہے۔ صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “نریندر مودی کے ساتھ مل کر کانگریس کا صفایا کریں گے،اکبر الدین اویسی کا بیان”۔

ٹویٹر پر مختصر کیپشن کے ساتھ اخبار کی ایک کٹنگ خوب گردش کررہی ہے۔اخبار کے ہیڈ لائن میں لکھا ہے کہ” پی ایم مودی کے ساتھ مل کر اکبرالدین اویسی کانگریس کا سیاست سے خاتمہ کرےگا۔اس کٹنگ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ 2020 میں اور کیاکیا دیکھنے کو ملےگا۔درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے آرکائیو موجود ہیں۔

دیہاتی لڑکا نامی ٹویٹر یوزر کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

ہمارے ایک قاری نے اس خبرکی سچائی جاننے کےلئے آفیشل واہٹس ایپ نمبر( 9999499044)پر بھیجا۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

Fact check / Verification

سوشل میڈیا پر اکبرالدین اویسی کے وائرل بیان کو کچھ کیورڈ کی مدد سے گوگل پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں آج تک ،پتریکانیوز اور نیوزٹریک نامی ویب سائٹ پر 4فروری 2016 کی ایک خبر ملی۔مذکورہ نیوزویب سائٹ پر سوشل میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ” اکبرالدین اویسی نے مودی کے ساتھ مل کر کانگریس کا صفایا کرنے کی بات کہی ہے۔

پھر ہم نے اکبرالدین اویسی کےوائرل ویڈیو کو یوٹیوب پر کچھ کیورڈس کی مدد سے سرچ کیا۔جہاں ہمیں 4ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک گھنٹہ28منٹ29سکینڈ کا ایک ویڈیو ملا۔جب ہم نے اکبر الدین کے پورے بیان کو غور سے سنا تو ہمیں 55منٹ 47سیکینڈ کے بعداکبرالدین نے کہا کہ ”بڑے دھوم سے نریندر مودی کے ساتھ اس کانگریس کا جنازہ بھی اٹھاؤں گا”اس کے علاوہ اکبرالدین نے بی جے پی،آرایس ایس اور بجرنگ دل پر بھی طنز کساتھا۔واضح رہے کہ اس ویڈیو کو 30جنوری 2016 کو اپلوڈ کیاگیا تھا۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے پتاچلا کہ ایم آئی ایم لیڈر اکبرالدین اویسی کے 4سال پرانےبیان کو حال کے دنوں کا بتاکر سوشل میڈیا پر شیئر کیاگیا ہے۔اکبرالدین نے بی جے پی کے ساتھ کانگریس کی صفایا والے بیان کے علاوہ آرایس ایس ،بی جے پی اور بجرنگ دل پر بھی تنقید کانشانہ بنایا ہے۔

Result: Misleading

Our Sources

Aajtak:https://www.aajtak.in/india/story/narendra-modi-and-aimim-together-wipe-out-congress-says-akbaruddin-owaisi-360164-2016-02-04

Patrika:https://www.patrika.com/political-news/pm-modi-and-aimim-together-wipe-out-congress-akbaruddin-owaisi-1170002/

NewsTrack:https://www.newstracklive.com/news/will-wipe-out-congress-with-help-of-pm-modi-akbaruddin-owaisi-1036910-1.html

4Tv:https://www.youtube.com/watch?v=rfHXxYDkcYQ

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular