جمعہ, دسمبر 20, 2024
جمعہ, دسمبر 20, 2024

HomeFact Check4 مختلف وضو خانوں کی تصاویر کو الجیریا کی سب سے بڑی...

4 مختلف وضو خانوں کی تصاویر کو الجیریا کی سب سے بڑی مسجد کا بتاکر وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ماشاء اللہ افریقہ کے الجیریا میں 70 ایکڑ زمین پر دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسجد تعمیر کی گئی ہے۔جس میں ایک ساتھ ایک لاکھ بیس ہزار آدمی نماز ادا کرسکیں گے۔۲٦۲ میٹر اونچی مناریں ،۴۳منزلہ اور بہترین وضوخانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

الجیریا کی سب سے بڑی مسجد کے حوالے سے کیا ہے وائرل دعویٰ؟

سوشل میڈیا پر وضو خانے کی 4تصویروں کو افریقہ کے الجیری کی سب سے بڑی مسجد کا بتاکر شیئرکیا جارہاہے۔

ریا ن کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

الپناہ ٹویٹ کا آرکائیو لنک۔

https://twitter.com/IrfanSaifiFBD/status/1330404979442655232

فیس بک پر مولانا سجاد نعمانی نامی پیج پر مذکورہ تصویر الجیریا کا بتاکر شیئر کیاگیا ہے۔آرکائیو لنک۔

https://www.facebook.com/Insaniyatkiawaaz786/photos/a.326966687435102/2155547401243679/

Fact check / Verification

سوشل میڈیا پر افریقہ کے الجیریا کی مسجد کے حوالے سے وائرل تصاویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے سب سے پہلے کچھ کیورڈ سرچ کیے اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ”آیا افریقہ کے الجیریا میں ایسی کوئی مسجد ہے جو 70 ایکڑ زمین پر بنی ہے اور دنیا کی تیسرے نمبر پر سب سے بڑی مسجد ہے؟اس دوران ہمیں عرب نیوز اور بی بی سی اردو کے ویب سائٹ پر 28اکتوبر6نومبر 2020 کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق تصویر کے ساتھ کیاگیا دعویٰ درست ہے۔لیکن وضو خانے کی تصویر کسی بھی خبر میں نظر نہیں آئی۔البتہ رپوٹ کے مطابق مسجد کا نام جامع الجزائر”  ہے۔

ریوٹرس اور الریاض ویب سائٹ پر پہلی تصویر کے حوالے سے خبریں ملیں۔جس کے مطابق ملیشیاء کی ایک کمپنی نے آٹو وضو مشین بنائی ہے۔جس سے پانی کی زیادہ بچت ہوسکے۔وہیں تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایک آدمی اس مشین کے افتتاح کے موقع پر آٹووضومشین کا استعمال کرکے بتا رہاہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ خبر 31جنوری اور ۱یک فروری 2010 کو شائع کی گئی تھی۔

ٰImage 1

جب ہم نے وضو خانے کی دوسری اور تیسری تصویر کو گوگل ریورس امیج کی مدد سے سرچ کیاتو ہمیں سی بی سی اور سیدتی نامی ویب سائٹ پر ر دوسری اور تیسری تصاویر کے حوالے سے خبر ملی۔رپوٹ کے مطابق کنیڈا کے ریجینا یونیورسٹی نے مسلم طلباء کےلئے واشنگ اسٹیشن(وضوکرنے کابیسن)بنایا ہے۔تاکہ طلباء کو وضو بنانے میں آسانی ہو۔

Image 2&3

آخری اور چوتھی تصویر گلف ایپ نامی ویب سائٹ پر ملی۔ویب سائٹ کے مطابق دبئی میں فروخت ہونے والاوضو فوٹ واشر مشین ہے۔

Image4

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے ثابت ہوتاہے کہ وائرل تصویر کے ساتھ کیاگیا دعویٰ صحیح ہے۔لیکن اس کے ساتھ کی گئی تصاویر مخلتف ممالک کی ہے۔افریقہ کے الجیریا کی نہیں ہے۔بلکہ ملیشیاء،دبئی اور کنیڈا کی ریجینایونیورسٹی کی ہے۔

Result: Misplaced Context

Sources

BBC:https://www.bbc.com/urdu/world-54772166

arabnews:https://www.arabnews.com/node/1755321/middle-east

reuters:https://www.reuters.com/article/us-religion-muslims-wudu-idUSTRE6100FM20100201

sayidaty:https://www.sayidaty.net/node/225971/%D8%A3%D8%B3%D8%B1%D8%A9-%D9%88%D9%85%D8%AC%D8%AA%D9%85%D8%B9/%D8%A3%D8%AE%D8%A8%D8%A7%D8%B1-%D8%A3%D8%B3%D8%B1%D8%A9-%D9%88%D9%85%D8%AC%D8%AA%D9%85%D8%B9/%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9%D8%A9-%D9%83%D9%86%D8%AF%D9%8A%D8%A9-%D8%AA%D8%A8%D8%A7%D8%AF%D8%B1-%D8%A8%D8%A5%D9%86%D8%B4%D8%A7%D8%A1-%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%81%D9%82-%D9%88%D8%B6%D9%88%D8%A1-%D9%84%D8%B7%D9%84%D8%A7%D8%A8%D9%87%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%B3%D9%84%D9%85%D9%8A%D9%86#photo/1

cbc:https://www.cbc.ca/news/canada/saskatchewan/u-of-r-adds-special-sinks-for-muslim-students-1.1856619

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular