جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکسان آندولن کے دوران پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بلند کرنے والا...

کسان آندولن کے دوران پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بلند کرنے والا شخص بی جے پی لیڈر نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر 33سیکینڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیاجارہاہے۔یوزرس کا دعویٰ ہے کہ کسان آندولن میں شامل ہو کر پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے اُمیش سنگھ کو کسانوں نے پکڑ کر جوتے سے مارا۔کسان آندولن کو بدنام کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔درج ذیل میں آرکائیولنک موجود ہیں۔

یاسرعرفات ملک کے فیس بک پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

فیس بک پر ہندی کیپشن کےساتھ ویڈیو شیئرکیاگیاہے

واہٹس ایپ گروپ میں بھی جوتے سع پٹائی کا ویڈیوشیئر کی جارہی ہے

Fact Checking/Verification

وائرل ویڈیوکی حقیقت جاننے کےلئے سب سے پہلے ہم نے کچھ اہم ٹولس کی مدد سے کیفریم نکالا اور اسے ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔

پھر ہم نے ویڈیوکو یوٹیوب پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں انڈیاڈائریکٹ نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔جس کے مطابق ارون نامی شخص کو کسانوں نے میڈیا سے بات کرنے پر مارا پیٹا۔مار کھا رہا شخص دہلی سے آیا ہے۔

مذکورہ جانکاری سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو میں پٹائی کھارہا شخص بی جے پی کا لیڈر نہیں ہے۔پھر ہماری نظر بھارت سماچار نامی چینل کے لوگو پر پڑی۔تب ہم نے اسے ٹویٹر ایڈوانس سرچ کی مدد سے ویڈیو کوتلاشاتو ہمیں ویڈیو بھارت سماچار کے ٹویٹر ہینڈپر ملا۔جس میں کہیں بھی بی جے پی لیڈر اُمیش سنگھ کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس ویڈیو کو 14دسمبر 2020 کو شیئر کیاگیا ہے۔

پھر ہم نے گوگل پر ہندی میں کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں نیوز نیشن،اےبی پی نیوز اور ٹی وی 9بھارت پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے خبریں ملیں۔جس کے مطابق یوپی سے متصل دہلی کے سرحد پر میڈیا کے ساتھ بدسلوکی سے بات کرنے کی وجہ سے کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے اسے پکڑا اور اسے جوتوں سے پٹائی کی۔

Conclusion

نیوزچیکرکی تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں جس شخص کی پٹائی کی جارہی ہے وہ بی جے پی لیڈر امیش سنگھ نہیں ہے۔بلکہ اس کانام ارون کمارہے اور وہ میڈیا سے بدتمیزی سے پیش آرہاتھا اسی لیے کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے ماراپیٹا نہ کہ مار کھارہے ارون کمار نے پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بلند کیا تھا۔

Result: Misleading

Sources

IDN:https://www.youtube.com/watch?v=VKsHhPxrbiM

NN:https://www.newsnationtv.com/india/news/kisan-agitation-disrespect-from-media-persons-on-nh-9-farmers-beat-up-fiercely-169901.html

TV9:https://www.youtube.com/watch?v=Toctb4O7FK0

ABP:https://www.abplive.com/videos/states/up-uk-man-beaten-on-up-delhi-border-man-was-abusing-the-media-1679598

BS:https://twitter.com/bstvlive/status/1338481186058850307

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular