جمعرات, اکتوبر 10, 2024
جمعرات, اکتوبر 10, 2024

ہومFact CheckFact Check: کنّڑ اداکارہ سنجنا گلرانی نے دی کیرلہ اسٹوری دیکھنے کے...

Fact Check: کنّڑ اداکارہ سنجنا گلرانی نے دی کیرلہ اسٹوری دیکھنے کے بعد قبول کیا اسلام؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
کنّڑ اداکارہ سنجنا گلرانی نے اس ہفتے فلم ‘دی کیرلہ اسٹوری’ دیکھنے کے بعد اسلام قبول کرلیا ہے۔

Fact
اداکارہ سنجنا گلرانی نے 2018 میں ہی اسلام قبول کیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹر عزیز پاشا نامی شخص کے ساتھ شادی بھی کی۔

فلم دی کیرلہ اسٹوری ریلیز ہونے کے بعد اس سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر طرح طرح کے پوسٹ شیئر کئے جا رہے ہیں۔ ان دنوں ایک کنّڑ اداکارہ سنجنا گلرانی کی تصاویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے اداکارہ سنجنا اس ہفتے اسلام قبول کرنے کے بعد بیت اللہ کی زیارت کرنے عمرہ پر گئیں ہیں۔

سنجنا گلرانی نے دی کیرلہ اسٹوری دیکھنے کے بعد  اسلام قبول کرنے کا دعویٰ گمراہ کن ہے
Courtesy: Facebook/ azamt910

سنجنا کی تصاویر کے ساتھ انڈین مسلم فاؤنڈیشن کے قومی چیئرمین ڈاکٹر شعیب جامعی نے دعویٰ کیا ہے کہ سنجنا فلم دی کیرلہ اسٹوری دیکھنے کے بعد مذہب اسلام میں داخل ہوئیں، عزیز پاشا سے شادی کی اور اب وہ حج پر بیت اللہ کی زیارت کرنے گئی ہیں۔

Courtesy: Twitter @shoaibJamei

Fact Check/Verification

وائرل دعوے سے متعلق ہم نے گوگل پر ایکٹر سنجنا گلرانی ایکسپٹیڈ اسلام کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں آج تک نیوز ویب سائٹ پر 1 جولائی 2021 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق سنجنا نے 2018 میں ہی اسلام قبول کر لیا تھا۔ پولس حراست میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹر عزیز سے سگائی کرلی ہے۔ لیکن نیشنل ڈاکٹرس ڈے (2021 ) کے موقع پر انہوں نے انسٹاگرام کے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ ایک ڈاکٹر کی اہلیہ ہو گئی ہیں۔ اس کے علاوہ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ میں سنجنا کے چند سال پہلے اسلام قبول کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں اداکارہ سنجنا کا ایک خصوصی انٹرویو اسپاٹ بوائے نیوز ویب سائٹ پر ملا۔ جسے یکم جولائی 2021 کو شائع کیا گیا تھا۔ اس رپورٹ میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ سنجنا گلرانی نے 2018 میں ہی اسلام قبول کرلیا تھا۔

Courtesy: Sportboye

اس کے علاوہ بھی سنجنا کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلس جیسے انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب چینل پر اہل خانہ کے ساتھ عمرہ سفر سے متعلق پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں۔

مزید معلومات کے لئے ہم نے سنجنا گلرانی سے ای میل کے ذریعے ان کے مذہب اسلام میں داخل ہونے سے متعلق سوال کیا ہے۔ جواب موصول ہوتے ہی ہم اس آرٹیکل کو اپڈیٹ کردیں گے۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جنوبی بھارت کی اداکارہ سنجنا گلرانی نے فلم دی کیرلہ اسٹوری دیکھنے کے بعد اس ہفتے اسلام قبول نہیں کیا ہے، بلکہ 2018 میں ہی وہ اسلام قبول کر چکی تھیں۔ البتہ گزشتہ دنوں اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کرنے سعودی عرب گئیں تھیں۔

Result: Partly False

Our Sources
Reports published by Aaj tak, Indian express and Spotboye
Instagram post by @sanjjanaagalrani


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular