جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکیا بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن اور ان کی اہلیہ نے 90...

کیا بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن اور ان کی اہلیہ نے 90 لاکھ کی مسجد تعمیر کروائی ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ڈاکٹر اسراراحمد صاحب کے چاہنے والوں کے گروپ میں محمد سعد نامی یوزر نے دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں شکیب الحسن اور انکی اہلیہ نظر آرہی ہیں اور دوسری ایک خوبصورت مسجد جیسی عمارت کی تصویر ہے۔ یوزر کا دعوی ہے کہ شکیب الحسن اور انکی اہلیہ نے اپنے شہر میں تقریبا 90 لاکھ کی لاگت سے ایک مسجد تعمیر کروائی ہے۔ اللہ ان کے نیک ارادے کو پورا کرے۔ الحمداللہ

سوشل میڈیا پروائرل شکیب الحسن اوران کی اہلیہ والے پوسٹ کا آرکائیو لنک
سوشل میڈیا پروائرل شکیب الحسن اوران کی اہلیہ والے پوسٹ کا آرکائیو لنک

ڈاکٹر محمد شاکر کے ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

شکیب الحسن بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی ہیں۔ ان پر انڈین پریمیئر لیگ کے دوران مبینہ بھارتیہ سٹے بازی کے لیے اندرونی معلومات فراہم نہ کرنے کی پاداش میں دو برس کی پابندی لگائی گئی تھی۔ شکیب کو کولکاتہ کے بیلیا گھاٹا میں کالی پوجا کی تقریبات میں شرکت کرنے کی وجہ سے بھی اپنے ہی ملک میں سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہیں سوشل میڈیا پر ان دنوں شکیب کی حمایت میں ایک پوسٹ شیئر کی جا رہی ہے۔ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ شکیب اور ان کی اہلیہ نے اپنے پیسوں سے 90 لاکھ کی لاگت والی مسجد تعمیر کروائی ہے۔

ہم نے جب کراؤڈ ٹینگل پرڈیٹا سرچ کیا تو پتا چلا کہ اس موضوع پر گذشتہ سات دنوں میں 96849 فیس بک یوزرس نے تبصرہ کیا ہے۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

شکیب الحسن کے حوالے سےملے کراؤڈ ٹینگل پر ڈیٹا کا اسکرین شارٹ
شکیب الحسن کے حوالے سےملے کراؤڈ ٹینگل پر ڈیٹا کا اسکرین شارٹ

Fact check / Verification

تصاویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے سے پہلے ہم نے دونوں تصاویر کو ایک ایک کرکے ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں شکیب الحسن کے اہلیہ والی تصویر کے ساتھ آئی نیوزگوانا نامی ویب سائٹ پر 2016 کی ایک خبر ملی۔رپورٹ میں شکیب کی اہلیہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ شکیب الحسن سی پی ایل 2016 میں کھیلیں۔

شکیب الحسن اور ان کی اہلیہ کی تصویر
شکیب الحسن اور ان کی اہلیہ کی تصویر

دوسری تصویر کو جب ہم نے ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں اسکرین پر وائرل تصویر سے متعلق کئی لنک فراہم ہوئے۔ٓ پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں آرا آن لائن یونائیٹیڈ کنٹری نامی ویب سائٹ پر دوسری تصویر ملی۔ جسے مسجد بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ رپورٹ پڑھنے کے بعد پتا چلا کہ جس تصویر کو مسجد بتاکر شیئر کیا جارہا ہے وہ دراصل ایک غیرملکی شہر خارکوف کے ریلوے اسٹیشن کی ہے۔

شکیب الحسن کی تعمیر شدہ مسجد کی تصویر نہیں ہے

پھر ہم نے اس سلسلے میں مزید کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں شٹراسٹاک نام کی ویب سائٹ پر مسجد کے نام سے وائرل تصویر ملی۔ جس کے مطابق یہ تصویر یوکرین کے خارکوف ریلوے اسٹیشن کی ہے۔

مذکورہ سبھی تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر یوکرین کی ہے۔ پھر ہم نے جاننے کی کوشش کی کہ کیا بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن اور ان کی اہلیہ نے مسجد کی تعمیر کروائی ہے یا نہیں؟ اس سے متعلق کیورڈ سرچ کرنے پر ہمیں کسی بھی طرح کی رپورٹ نہیں ملی۔

پھر ہم نے گوگل میپ پر وائرل تصویر کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں متعلقہ تصویر کے علاوہ دیگر کئی تصاویر خارکوف اسٹیشن کی ملیں۔ جسے آپ درج ذیل میں ویڈیو کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔

یوکرین ریلوے اسٹیشن کا ویڈیو

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شکیب الحسن سے منسوب تصویر مسجد کی نہیں ہے۔ بلکہ یوکرین کے خار کوف ریلوے اسٹیشن کی ہے۔ نیوزچیکر کی تحقیقات میں کوئی بھی میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔ جس میں شکیب الحسن کے پیسوں سے بنی مسجد کی خبر ہو۔


Result: False


Our Source


Inews:https://www.inewsguyana.com/shakib-al-hasan-says-his-wife-wants-him-to-play-in-cpl-2016/

ara:https://ara.onlineunitedcountry.com/4242223-automobile-and-railway-stations-of-kharkov-city-transport-infrastructure

Sutter:https://www.shutterstock.com/image-photo/kharkov-ukraine-july-12-2014-station-206074918

map:https://www.google.com/maps/place/Khark%D1%96v-Pasazhyrsky/@49.9895761,36.2043226,3a,75y,90t/data=!3m8!1e2!3m6!1sAF1QipO-t8FrcwUlLFumUtPnkwzehZ7TX6ut_8_LijZH!2e10!3e12!6shttps:%2F%2Flh5.googleusercontent.com%2Fp%2FAF1QipO-t8FrcwUlLFumUtPnkwzehZ7TX6ut_8_LijZH%3Dw203-h114-k-no!7i4096!8i2304!4m5!3m4!1s0x4127a0552a3d38cd:0x7d5f68fdcf6b43a5!8m2!3d49.989577!4d36.2043375


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular