پیر, مئی 20, 2024
پیر, مئی 20, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا خانہ کعبہ میں نابینا فرد کی بینائی لوٹنے کی...

Fact Check: کیا خانہ کعبہ میں نابینا فرد کی بینائی لوٹنے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ یہاں پڑھیں پوری حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر خانہ کعبہ میں نابینا فرد کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں سفید پوش شخص آہ و بکاء کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں مصر کا ایک نابینا شخص نظر آ رہا ہے، جس کی بینائی خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنے کے دوران لوٹ آئی۔

خانہ کعبہ میں نابینا فرد کی بینائی لوٹنے والے دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/ Digital news and Star tv

Fact

خانہ کعبہ میں نابینا فرد کی نماز کے بعد بینائی لوٹنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں البوابۃ نامی ویب سائٹ پر شائع 8 جون 2016 کی رپورٹ موصول ہوئی۔

اس رپورٹ میں ہفنگٹن پوسٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ خانہ کعبہ سے ایک مصری شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے خوشی کا اظہار کر رہا تھا کہ اس کی بینائی لوٹ آئی ہے اور وہ رب کا شکر ادا کر رہا ہے، لیکن جب اس کی تحقیقات کی گئی تو پتا چلا کہ وہ ایک پیشہ ور چور تھا اور وہ اس طرح کا حربہ اپنی حفاظت کے لئے استعمال کر رہا تھا۔

Courtesy: Albawaba

اس کے علاوہ جون 2016 کو شائع دیگر عرب ممالک کی نیوز ویب سائٹس نے وائرل ویڈیو کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی پولس کی تفتیش میں واضح ہوا تھا کہ مذکورہ مصری شخص پیشہ ور جیب کترا ہے، تلاشی کے بعد پولس کو مصری شخص کے پاس سے غیر ضروری سامان بھی فراہم ہوا تھا۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ خانہ کعبہ میں نابینا فرد کی نماز کے بعد بینائی لوٹنے کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ صحیفۃ المرصد اور الرویۃ ویب سائٹ کے مطابق اس شخص کے پوری طور سے نابینا ہونے کے دعوے کو بھی بے بنیاد بتایا گیا ہے۔ رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Courtesy: Madina News

بتادوں کہ اس ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ 2022 میں بھی شیئر کیا گیا تھا۔ جس کا اردو فیکٹ چیک یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ خانہ کعبہ میں نابینا فرد کی نماز کے بعد بینائی لوٹنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل پرانی ہے اور جس شخص کے بارے میں بینائی لوٹنے کا دعویٰ کیا جا رہا وہ مصر کا پیشہ ور جیب کترا تھا۔

Result: False

Sources
Report Published by Albawabah.com, Al Roya, thaqfny.com، Madinanews.com and Akhbarona.com on Jun 2016


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular