جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkروس کی سڑک پر عمران خان اور پوتن کے پوسٹر کی ترمیم...

روس کی سڑک پر عمران خان اور پوتن کے پوسٹر کی ترمیم شدہ تصویر وائرل، جانیں سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

پاکستان میں عمران خان کی حکومت جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی حمایت میں طرح طرح کے پوسٹ شیئر کئے جا رہے ہیں ۔ ان دنوں روس کی سڑک پر ٹرافک جام کی بتا کر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک ٹرک کے پیچھے عمران خان اور روسی صدر ولادمیر پوتن کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کی “روس کی سڑک کی یہ تصویر ہے، جہاں روسی صدر پوتن اور عمران خان کی تصویر لگا کر لوگ ان سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ سب دنیا بھر میں عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہونے کی پہچان ہے”۔

روس کی سڑک پر عمران خان اور پوتن کے پوسٹر کی ترمیم شدہ تصویر وائرل
Courtesy:Twitter@russia_urdu

اس تصویر کو فیس بک اور ٹویٹر صارفین نے خوب شیئر کیا ہے۔ زیادہ تر صارفین نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “روس میں ماسکو کے ایک روڈ کا منظر”۔ ایک دوسرے صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “روس میں ماسکو کے ایک روڈ کا منظر۔۔۔ عمران خان ایک عالمی لیڈر اور اینٹی امریکہ کے طور پہ تیزی سے ابُھر رہا ہے… فری اینڈ فیئر الیکشن میں کپتان کو دو تہائی اکثریت ملنے کا امکان بڑھتا جا رہا ہے”۔

روس کی سڑک پر عمران خان اور پوتن کے پوسٹر کی ترمیم شدہ تصویر وائرل
Courtesy:FB/MalikZeeshanAwan156

فیس بک پر عمران خان اور پوتن کی تصویر کو روس کی سڑک کا بتا کر کتنے صارفین نے شیئر کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 3 دنوں میں 21 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 3,603 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Image of Crowdtangle

Fact Check/Verification

روس کی سڑک پر عمران خان اور پوتن کے پوسٹر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسکرین پر کئی خبروں کے لنک فراہم ہوئے۔ جن میں ہوبہو وائرل تصویر کے ساتھ خبر شائع کی گئی تھی۔ لیکن غور سے دیکھنے پر پتا چلا کہ وائرل تصویر میں گاڑی کے پیچھے عمران خان اور پوتن کی جو تصویر نظر آ رہی ہے وہ خبروں کے ساتھ شائع کی گئی تصویر میں موجود نہیں ہے۔ لیکن ان رپورٹس میں تصویر کس ملک کی ہے، اس کا ذکر نہیں گیا ہے، البتہ تصویر کے کیپشن میں اس تصویر کا کریڈٹ گیٹی امیجز کو دیا گیا ہے۔

وائرل تصویر اور اصل تصویر میں فرق درج ذیل میں دیکھا جا سکتا ہے

پھر ہم نے اس تصویر کو ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں گیٹی امیج اور آئی اسٹوک فوٹو ڈاٹ کام پر شائع اصل تصویر ملی۔ جہاں تصویر دیکھنے کے بعد واضح ہو گیا کہ اصل تصویر کو ایڈیٹ کر کے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور پوتن کے روس کی سڑک پر لگے پوسٹر کا بتا کر شیئر کیا گیا ہے۔ تصویر کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق یہ تصویر کیلیفورنیا کے فری وے میں ہوئے ٹریفک جام کی ہے۔ آئی اسٹوک فوٹو ویب سائت کے مطابق یہ تصویر 9 اپریل 2008 میں کلک کی گئی تھی۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ روس کی سڑک پر ٹریفک کے بیچ گاڑی پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور پوتن کی تصویر ترمیم شدہ ہے اور یہ تصویر روس کے ماسکو کی نہیں بلکہ کیلیفورنیا کے فری وے میں لگے ٹریفک جام کی ہے۔

Result: Manipulated Media/Altered Photo

Our Sources

Scientific American: Article titled Transportation Now Rivals Power Generation as CO2 Source having Viral image, April 13 2018
GettyImages: A traffic jam on a California freeway
Istockphoto: A traffic jam on a California freeway, April,9,2008
Self Analysis by Newschecker team.

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular