جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkنہیں، یہ ویڈیو عمران خان پر حالیہ حملے کے بعد کی نہیں...

نہیں، یہ ویڈیو عمران خان پر حالیہ حملے کے بعد کی نہیں ہے

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر جلسے میں گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی مواد وائرل ہورہا ہے۔ متعدد صارفین نے اُن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو سے متعلق دعویٰ ہے کہ عمران خان گولی لگنے کے بعد بھی خود آرام سے چلکر گاڑی میں بیٹھے۔

ایک ٹویٹر صارف نے عمران خان پر جلسے میں گولی لگنے کے سلسلے میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘پی ٹی آئی کے لڑکے نے گولی چلانے والے کو پکڑا وہ کہتا ہے ایک گولی چلی تو اُس نے پکڑ لیا۔ باقی فائر زمین کی طرف ہوئے حیرانگی ہے۔ گولی کنٹینر پر کھڑے خان صاحب کی ٹانگ پر لگی اور وہ آرام سے چلتے گاڑی میں جا بیٹھے؟

متعدد صارفین نے عمران خان پر جلسے میں گولی لگنے کے تناظر میں یہی ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس کا آرکائیو لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

فیس بُک پر بھی متعدد صارفین نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ ایک فیس بکُ صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: ‘‏مبینہ گولی لگنے کے بعد عمران خان چل کر گاڑی تک آئے’۔

فیس بُک پر مذکورہ ویڈیو کو یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔

Fact Check/ Verification

نیوز چیکر نے عمران خان پر جلسے میں گولی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے سب سے پہلے شیئر شدہ پوسٹس کے کمنٹس چیک کیے، جہاں کئی صارفین نے لکھا تھا کہ یہ پرانی ویڈیو ہے۔ ایک صارف نے کمنٹ کیا جواب دیا ‘جھوٹے انسان، یہ کراچی ہے، جب خان کراچی میں مزارِ قائد میں جلسے کے لیے آئے تھے، میں انکے ساتھ تھا’۔

اس سے پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو عمران خان پر جلسے میں گولی چلنے کے بعد کی نہیں ہے۔ اس کے بعد ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا تو پتہ چلا کہ ویڈیو کے بیک گراونڈ میں ‘پاکستان شول اویشن اتھارٹی’ صاف صاف نظر آرہا ہے جس سے صاف ہوا کہ یہ ویڈیو ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ عمران خان پر فائرنک پنجاب میں جسلے کے دوران ہوئی اور گولی ان کی ٹانگ میں لگی، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

مزید غور کرنے کے بعد دیکھا کہ مذکورہ ویڈیو میں عمران خان نے سرمئی رنگ کا قمیض شلوار پہنا ہے، جبکہ جلسے زخمی ہونے کے وقت انہوں نے کالے رنگ کا قمیض شلوار پہنا ہوا تھا۔

موازنہ کی گئی تصویرں میں آپ خود فرق دیکھ سکتے ہیں۔

Viral video
 عمران خان پر جلسے میں گولی
Original video

اس کے علاوہ عمران خان پر جلسے میں گولی چلائے جانے سے زخمی ہونے کے بعد انہیں جسلے میں موجود ان کے کارکنان نے اٹھاکر گاڑی میں رکھا، جبکہ وائرل ویڈیو میں وہ ایئرپورٹ کے اندر سے چلکر اچھی طرح سے گاڑی میں بیٹھتے ہیں۔     

Courtesy: Screengrab from CNN World

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے صاف واضع ہوا کہ وائرل ویڈیو عمران خان پر جلسے میں گولی چلائے جانے کی نہیں ہے، ہم دعوے کے ساتھ یہ نہیں بتاسکتے کہ ویڈیو کہاں کی ہے، تاہم ہماری تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے، اور اس کا عمران خان پر پنجاب میں ہونے والے حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Most Popular