پیر, جون 17, 2024
پیر, جون 17, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap: لوک سبھا انتخابات اور ایرانی صدر رئیسی سے متعلق وائرل...

Weekly Wrap: لوک سبھا انتخابات اور ایرانی صدر رئیسی سے متعلق وائرل پوسٹ کی پانچ تحقیقاتی رپورٹس یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ان دنوں ملک میں لوک سبھا انتخابات 2024 کیلئے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ آج (25 مئی) جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوک سبھا انتخابات سے متعلق صارفین متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ اسی تناظر میں اس ہفتے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم مودی کی خالی کرسیوں والی ریلی کی ایک ویڈیو، مسلم رہنما عتیق احمد اور اشرف احمد کے قتل کی ویڈیو و ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کا بتاکر پرانی ویڈیوز فرضی دعوؤں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔ ان سبھی سے متعلق پانچ مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھے جا سکتے ہیں۔

کیا خالی کرسیوں والی یہ ویڈیو بیڑ میں ہونے والی پی ایم مودی کی انتخابی ریلی کی ہے؟

خالی کرسیوں والی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ وزیر اعظم مودی کے مہاراشٹر کے بیڑ میں ہونے والی ریلی کے مناظر ہے۔ جہاں لوگ انہیں دیکھنے اور سننے نہیں پہنچے۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو بیڑ کی نہیں بلکہ پونے کی ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا عتیق احمد اور اشرف کے سرعام قتل کی یہ ویڈیو حالیہ دنوں کی ہے؟

اترپردیش کے معروف مسلم رہنما عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کے سرعام قتل کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ان دونوں کو مئی 2024 میں پولس اور میڈیا کی موجودگی میں قتل کردیا گیا۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو تقریباً ایک سال پرانی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے سے فوراً پہلے کی ہے یہ ویڈیو؟

ہیلی کاپٹر پر سوار ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ابراہیم رئیسی کی یہ ویڈیو ان کے آخری ہیلی کاپٹر سفر کی ہے۔ وائرل ویڈیو کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ تقریباً 5 ماہ پرانی ہے اور ایرانی صدر کے فیروزکوہ میں موجود نمرود ڈیم کے دورے کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ہیلی کاپٹر کریش کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ہیلی کاپٹر کریش کی وہی ویڈیو ہے، جس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی موجود تھے۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ 2 برس سے زائد پرانی اور جارجیا میں ہونے والے ایک ہیلی کاپٹر حادثے کی ہے۔ مکمل آرٹیکل پڑھنے کے لئے لنک کلک کریں۔

کیا یہ ویڈیو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات کی ہے؟

سوشل میڈیا پر 52 سیکینڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں عوام کے جم غفیر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو ایرانی صدر کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے لوگوں کی ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ تقریباً چار سال پہلے ایران کے اہواز میں جنرل قاسم سلیمانی کی آخری رسومات میں شامل ہونے والے ہجوم کی ہے۔ یہاں پڑھیں مکمل تحقیقات۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular