جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا ان چار لوگوں نے قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کے دوران...

کیا ان چار لوگوں نے قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کے دوران اسلام قبول کیا؟

قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کے افتتاح کے بعد سے اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک سرخیوں میں ہیں۔ ذاکر نائک کی ویڈیو وائرل ہورہی ہیں، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان کی فیفا میں آمد کے بعد سے متعدد غیر مسلم اسلام میں داخل ہوگئے۔

ذاکر نائک کی ایک ویڈیو کو سوشل میں پر خوب شیئر کیا جارہا ہے، جس میں وہ 4 لوگوں کو اسٹیج پر کلمہ پڑھا رہے ہیں۔ دعویٰ ہے کہ یہ فیفا ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب کے دوران ذاکر نائک کی تقریر سے متاثر ہوکر لوگ اسلام میں داخل ہوگئے۔

ایک ٹویٹر صارف نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘قطر قبول اسلام کرنےوالوں کی ویڈیو۔ ڈاکٹر ذاکر نائک حفظہ اللہ کے پہلے پروگرام میں ہی 4 افراد نے اسلام قبول کرلیا۔ الحمدللہ رب العالمین’۔

اسی طرح سے متعدد صارفین نے یہی ذاکر نائک کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہوبہو دعویٰ کیا ہے۔

شیئر شدہ پوسٹس کا لنک آپ یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاو اس ویڈیو کو یوٹیوب پر بھی شیئر کیا گیا ہے، جس کا لنک آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

ذاکر نائک کی ویڈیو سے متعلق ہم نے سب سے پہلے اس ویڈیو کو کیفریمز میں تقسیم کیا، اور گوگل ریورس امیج سرچ کیا، تو ہمیں کچھ اطمنان بخش نتائج نہیں ملے۔

اس کے بعد ہم نے یوٹیوب پر ‘ذاکر نائک نے 4 افراد کو کلمہ پڑھایا’ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں عبدالغنی بودھرا نامی یوٹیوب چینل پر ویڈیو ملی، جس میں ذاکر نائک کے سامنے 4 لوگوں کا کیفریم نظر آیا۔ ویڈیو کو پورا دیکھنے پر معلوم ہوا کہ اسی ذاکر نائک کی ویڈیو کو شیئر کرکے فیفا ورلڈکپ 2022 کے دوران کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ یہاں اس ویڈیو 26 مئی 2016 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں عربی میں لکھا گیا ہے کہ ‘قطر میں ذاکر نائیک کا لیکچر ختم ہونے کے فوراً بعد 4 افراد نے اسلام قبول کرلیا’۔

مزید سرچ کے دوران یہی ویڈیو ہمیں دیگر یوٹیوب چینلز پر بھی ملی اور تمام چینلز پر اس ویڈیو کو 2016 میں اپلوڈ کیا گیا ہے۔

ویڈیوز کا لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

ذاکر نائک کی ویڈیو
Screengrab from YouTube Channel/ Meer Mohammed Yehya

اس سے واضع ہوا کہ ذاکر نائک کی ویڈیو پرانی ہے، جس کو فیفا ورلڈکپ 2022 کے دوران کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ جس ذاکر نائک کی ویڈیو کو فیفا ورلڈکپ 2022 کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے وہ دراصل 2016 کی ہے۔ لہذا اس ویڈیو سے متعلق کیا جارہا دعویٰ غلط ہے۔

Result: False

Our Sources

Video by YouTube channel Meer Mohammed Yehya, dated May 28, 2016
Video by YouTube channel abdelghani boudra dated May 27, 2016
Video by YouTube channel Ashique Ansari dated May 30, 2016


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Most Popular