جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check:امریکہ میں وزیر اعظم مودی کے پتلے پر چڑھائے گئے جوتوں...

Fact Check:امریکہ میں وزیر اعظم مودی کے پتلے پر چڑھائے گئے جوتوں کے ہار کی یہ ویڈیو 2019 کی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

گزشتہ دنوں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی دورے پر تھے۔ جس کے بعد سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک و ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ حالیہ دورے کے دوران امریکہ میں وزیر اعظم مودی کا استقبال ان کے پتلے کو جوتوں کا ہار پہناکر کیا گیا۔

امریکہ میں وزیر اعظم مودی کے پتلے کو جوتوں کا ہار پہنانے والی ویڈیو پرانی ہے۔
Courtesy: Twitter @SajidFb

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے خلاف احتجاج کے پرانے ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ کیاجارہا شیئر

Fact

وزیر اعظم مودی کے پتلے پر چڑھائے گئے جوتوں کے ہار والی وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں سہیل بابی کا 5 اکتوبر 2019 کو کیا گیا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں وائرل ویڈیو کا اسکرین شارٹ تھا۔

Screengrab from tweet by @SohailBobby

مزید ہمیں فیس بک پر سنسیلا144 نامی ہینڈل سے 10 نومبر 2019 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔

Screengrab from Facebook post by @sunsila144

مزید ہم نے پایا کہ وائرل ویڈیو میں لوگوں نے کشمیر سے متعلق پوسٹر تھام رکھے تھے۔ جن میں سے ایک پوسٹر میں لکھا تھا کہ “اسٹاپ کیلنگ کشمیر، کشمیر مشن یو ایس اے”۔

Screengrab from viral video

پھر ہم نے “کشمیر مشن یو ایس اے” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں “کشمیر مشن یو ایس اے ویمن ونگ” نامی ایک فیس بک پیج ملا۔ اس پیج کو کھنگالنے پر ہمیں 28 اکتوبر 2019 کو اپلوڈ شدہ ایک تصویر ملی، جس میں ایک عورت نے وائرل ویڈیو میں نظر آ رہے پوسٹر جیسا ہی ایک پوسٹر ہاتھوں میں پکڑ رکھا ہے۔ ہمیں اسی پیج پر27 ستمبر 2019 کو کشمیر کی حمایت میں ہونے والے حتجاج کے بلاوے کا پوسٹر بھی ملا۔ جس میں ای 47 اسٹریٹ یو این پلازہ اور 2 ایوینیو کے بیچ میں، نیو یارک پر لوگوں کو احتجاج کے لئے بلایا گیا تھا۔ ساتھ ہی 27 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کے بلاوے کا پوسٹر بھی ملا۔

تاہم چونکہ یہ ویڈیو کم از کم 5 اکتوبر 2019 سے گردش کر رہی ہے، اس لئے ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ ممکنہ طور پر ستمبر 2019 میں ہونے والے احتجاج کی ہے۔ مزید تحقیقات میں ہم نے ویڈیو میں نظر آ رہی لوکیشن کا پتا لگا لیا، جسے یہاں کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکہ میں وزیر اعظم مودی کے خلاف احتجاج

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پی ایم مودی نے 27 ستمبر 2019 کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔ متعدد نیوز آؤٹ لیٹس نے بھی وزیر اعظم کے خلاف اقوام متحدہ کے اسٹیبلشمنٹ کے باہر احتجاج کو رپورٹ کیا تھا، جنہیں یہاں، یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس طرح یہ ثابت ہوتا ہے کہ نیویارک میں کشمیر کے معاملے پر وزیر اعظم مودی کے خلاف احتجاج کی ایک پرانی ویڈیو کو ان کے حالیہ امریکی دورے سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: Missing Context

Our Sources
Tweet By @SohailBobby, on October 5, 2019
Facebook Post By @sunsila144, on November 10, 2019
Report published by workers.org on September 26, 2019


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular