جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا یہ تصویر اڈیالہ جیل کی اس سیل کی ہے...

Fact Check: کیا یہ تصویر اڈیالہ جیل کی اس سیل کی ہے جہاں عمران خان کو رکھا گیا ہے؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ اُس اڈیالہ جیل کی تصویر ہے، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو رکھا گیا ہے۔
Fact
یہ تصویر امریکہ کے جفرسن شہر میں موجود میسوری ریاست کے قید خانے کی ایک سیل کی ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ایکس اور انسٹاگرام پر قید خانے کے ایک کمرے کی تصویر وائرل ہو رہی ہے، جو چھوٹا ،تنگ، اور خستہ حال ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ پاکستان کے اُس اڈیالہ جیل کی تصویر ہے، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین و پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو رکھا گیا ہے۔ بتادوں کہ پہلے بھی نیوز چیکر کی ٹیم عمران خان سے منسوب کئی فرضی پوسٹ کے فیکٹ چیک کر چکی ہے۔

یہ اڈیالہ جیل کا وہ سیل نہیں ہے، جس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو رکھا گیا ہے۔
Courtesy: Facebook/mirzahumayoun.ahmedbaig

Fact Check/Verification

عمران خان سے منسوب قید خانے کی تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں جینیز ٹریول ایڈکشن نامی ویب سائٹ پر 26 جولائی 2017 کو شائع شدہ ہوبہو تصویر ملی۔ جس میں اس تصویر کو جفرسن شہر کے میسور میں موجود قید خانے کا ایک سیل بتایا گیا ہے۔ جس کی دیوار پر 20 لکھا ہوا ہے۔

Courtesy: Jeannie’s Travel Addiction

مزید سرچ کے دوران ہمیں سوشل نٹورکنگ سائٹ قورا پر ویرنی سیڈل نامی صارف کی جانب سے دیا گیا ایک سوال کا جواب ملا۔ جس میں انہوں نے مذکورہ وائرل تصویر کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “یہ میسوری اسٹیٹ قید خانہ ہے، جس کے اس سیل میں انہوں نے (ویرنی سیڈل) قیدی کی زندگی گذاری تھی۔ حالانکہ انہوں نے یہ واضح کیا ہے کہ یہ تصویر بعد کی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق اب اس قسم کے سیگری گیشن سیل وہاں موجود نہیں ہیں”۔

Courtesy: Quara/ Vernie-Seidel

ویرنی سیڈل کے قورا پروفائل کے مطابق انہوں نے 29 سال میسوری اسٹیٹ قید خانے میں گذارے ہیں۔ انہوں نے قید کی زندگی پر ‘پریزن لائف ان میسوری‘ نامی کتاب بھی لکھی ہے۔ ان کا اصل نام ہیروے سیڈل ہے۔ ہیروے سیڈل کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے، جس کا نام ‘ہیروے ٹاکس پریزن’ ہے، جس کے ایک ویڈیو کے تھمنیل میں انہوں نے وائرل تصویر سے ملتی جلتے سیل کی تصویر بھی استعمال کی ہوئی ہے۔ البتہ میسوری اسٹیٹ پیناٹینشری کے سلسلے میں مزید معلومات یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Courtesy: Quara/ Vernie-Seidel
Courtesy: YouTube/ Harvey Talks prison

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ یہ تصویر اڈیالہ جیل کی اُس سیل کی نہیں ہے جہاں عمران خان کو رکھا گیا ہے۔ دراصل یہ تصویر امریکہ کے میسوری اسٹیٹ قید خانے کی ایک سیل کی ہے۔

Result: False

Sources
Image found on Jeanniestraveladdiction.com on 26 July 2017
Quora post by Vernie-Seidel on 2 years ago
Video reports published by Harvey Talks Prison on 12 Sept 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular