Authors
Claim
گزشتہ دنوں یمن میں حوثیوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں بحیرہ احمر میں اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اسی تناظر میں ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں لوگوں سے لدی گاڑیاں قطار در قطار جاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یمن میں صیہونیوں سے جنگ کے لئے عوامی تحریک شروع کر دی گئی ہے۔
Fact
یمنی عوام کے صیہونیوں سے جنگ کی تیاری کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں بدر أحمد الأغبر نامی فیس بک ہینڈل پر 4 دسمبر 2017 کو شائع شدہ یہی ویڈیو ملی۔ اس ویڈیو کے ساتھ دیئے گئے عربی کیپشن کا ترجمہ ہے “کانفرنس فورسز اور قبائل کی کمک صنعا پہنچ رہی ہے”۔
مزید تحقیقات کے لئے ہم نے اسی سے متعلق کیورڈ سرچ کیا، جہاں ہمیں یہی ویڈیو الحدث نامی یوٹیوب چینل پر موصول ہوئی، جسے 3 دسمبر 2017 کو شائع کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے ساتھ عربی میں فراہم کردہ معلومات کا ترجمہ کرنے پر پتا چلا کہ یہ ویڈیو کانفرنس فورسز اور یمنی قبائل فوجی کمک کے ملیشیائی حوثی کو دارالحکومت سے نکالنے کے خاطر ہونے والی لڑائیوں میں حصہ لینے کے لئے صنعا پہنچنے کی ہے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ یمنی عوام کے صیہونیوں سے جنگ کی تیاری کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو تقریباً 6 سال پرانی ہے اور اس کا یمن میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Result: Partly False
Sources
Facebook post by badr76 on 4 Dec 2017
Video published by YouTube channel Al Hadath on 3 Dec 2017
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔