جمعہ, ستمبر 13, 2024
جمعہ, ستمبر 13, 2024

ہومFact CheckNewsہتھرس معاملے پر سی ایم یوگی نے نہیں کہا ٹھاکروں کا خون...

ہتھرس معاملے پر سی ایم یوگی نے نہیں کہا ٹھاکروں کا خون گرم ہوتا ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ہاتھرس میں ہوئے دلت لڑکی کی عصمت دری سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا ہے کہ ٹھاکروں کا خون گرم ہوتا ہے۔ ٹھاکروں سے غلطیاں ہو جاتی ہے۔

Viral post from Facebook

سی ایم یوگی کے حوالے سے کیا ہے وائرل پوسٹ؟

ان دنوں ہتھرس عصمت ریزی معاملے پر سیاسی و سماجی گھمسان مچا ہوا ہے۔وہیں سوشل میڈیا پر سی ایم یوگی کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے ہتھرس معاملے پر بیان دیا ہے کہ ٹھاکروں کا خون گرم ہوتا ہے۔ٹھاکروں سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔اسی سے متعلق آج تک کے بریکنگ کا اسکرین شارٹ بھی سوشل میڈیا پر خوب گردش کررہا ہے۔جس میں مذکورہ باتیں لکھی ہوئی ہیں۔درج ذیل میں سبھی کے آرکائیو موجود ہیں۔

راشد احمد نامی فیس بک یوزر نے آج تک نیوز کا حوالہ دے کر مذکورہ باتیں لکھ کو شیئر کیا ہے۔آکائیولنک۔

دیوندر کمار نے آج تک کے اسکریش شارٹ کو شیئر کیا ہے۔جس پر ٹھاکروں کا خون گرم ہوتا ہے لکھا ہوا ہے۔آرکائیو لنک۔

Viral from Twitter

لکشمی نارئن کا ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

وارانسی ڈیلی نیوز نامی ویب سائٹ نے بھی مذکورہ دعوے والی خبر کو شائع کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

Viral News From wbsite

Fact Check/Verification

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حوالے سے وائرل دعوے کی سچائی جاننے کےلئے ہم نےاپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے کچھ اہم ٹولس کی مدد سے گوگل کروم پر مذکورہ دعوے کو سرچ کیا۔لیکن ہمیں وہاں مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا۔پھر ہم نے سی ایم یوگی سے متلق دیگر کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں سی ایم یوگی کے ٹویٹر ہینڈل پر 4اکتوبر کا ایک ٹویٹ ملا۔جس میں انہوں نے ویڈیو کے ذریعے کہا کہ جہیں ترقی اچھی نہیں لگ رہی وہ نسلی اور فرقہ وارانہ فسادات برپا کروانا چاہتے ہیں۔

وہیں سرچ کے دوران ہمیں 3اکتوبر کا ایک اور سی ایم یوگی کا ٹویٹ ملا۔جس میں ا نہوں نے ہتھرس معاملے پر لکھا ہے کہ ہتھرس کا افسوس ناک واقعہ اور اس سے جڑے سبھی معاملے کی جانچ باریکی سے کرنے کا حکم سی بی آئی کو دی گئی ہے۔اس واقعہ کے ذمہ داران کو سخت سزا دلانے کا عزم کرتے ہیں۔

کیا ہے وائرل دعوے کی اصل سچائی؟

مذکورہ دعوے کے حوالے سے ہمیں کچھ بھی نہیں ملا۔تب ہم نے سوشل میڈیا پر خاص ٹولس کی مدد سےکچھ کیورڈ سرچ کیا ۔جہاں ہمیںن انڈیا ٹوڈے کے معروف اینکر راہل کنول کا ایک ٹویٹ ملا۔جس میں مذکورہ دعوے کو فرضی بتایا ہے اور لکھا ہے کہ اس طرح کے بیانات سی ایم یوگی نے نہیں دیا ہے۔وہیں آج تک پر ایک اور نیوز ملا جس میں سی ایم ہوگی کا ویڈیو دکھایا گیا ہے۔اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آج تک کے اسکرین شارٹ لےکر چھیڑ چھاڑ کیا گیا ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ سی ایم یوگی کے حوالے سے جو دعویٰ ہتھرس عصمت ریزی کے حوالے سےکیا جارہا ہے انہوں کہا ہے کہ ٹھاکروں کاخون گرم ہوتا ہے غلطیاں کرجاتے ہیں تو یہ سراسر فرضی دعویٰ ہے۔سی ایم یوگی نے اس طرح کے بیانات نہیں دیئے ہیں۔

Result– False
Our Sources

CmYogi Tweet:https://twitter.com/myogiadityanath/status/1312769665874108417

CmYogiTweet:https://twitter.com/myogiadityanath/status/1312415656025808897

Rahul kanwal:https://twitter.com/rahulkanwal/status/1312687130926170112

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular