پیر, نومبر 25, 2024
پیر, نومبر 25, 2024

HomeFact CheckFact Check: پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے نہیں...

Fact Check: پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے نہیں کیا انتخابات 2024 کا بائیکاٹ، فرضی دعویٰ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
عمران خان کے ساتھ ساتھ شیر افضل خان مروت اور مریم نواز شریف نے بھی انتخابات 2024 کا بائیکاٹ کر دیا۔

Fact
انتخابات 2024 کے بائیکاٹ کا دعویٰ فرضی ہے۔ شیر افضل خان مروت کی ترمیم شدہ ویڈیو اور مریم نواز شریف کے فرضی ایکس ہینڈل سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔

آج یعنی بتاریخ 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو پاکستان میں عام انتخابات منعقد کیا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر مختلف دعوے گردش کر رہے ہیں۔ اسی بیچ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان، پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل خان مروت اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ان سبھی نے پاکستان کے عام انتخابات 2024 کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

Claim 1

پاکستان کے عام انتخابات 2024 کے بائیکاٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر شیر افضل خان مروت کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی پڑ رہے ہیں کہ، “میں سارے پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان تحریک انساف بڑے ہی کڑے دور سے گزر رہی ہے اور ہمارا خان پابند سلاسل ہے۔ الیکشن کمیشن کا جانبدارانہ رویہ دیکھتے ہوئے ہم خان کے الیکشن 2024 کے بائیکاٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ پاکستان کی عوام اس فیصلے میں ہمارا ساتھ دے گی، اللہ اپ کا حامی و ناثر ہو”۔

انتخابات 2024 کے بائیکاٹ کا دعویٰ فرضی ہے۔
Courtesy: X @Ali_Farhan_AU

Fact Check/Verification 1

اس ویڈیو کو جب ہم نے غور سے دیکھا تو اس میں ہونٹوں کی جنبش الفاظوں سے میل نہیں کھا رہی تھی۔ سب سے پہلے ہم نے اس حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کوئی بھی ایسی تازہ خبر موصول نہیں ہوئی، جس میں شیر افضل خان مروت کی جانب سے انتخابات 2024 کا بائیکاٹ کرنے کی بات کہی گئی ہو۔

سرچ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے ویڈیو کے ایک کیفریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کیپٹل ٹی وی نامی یوٹیوب چینل پر شیر افضل خان مروت کی ایک ویڈیو ملی، جس میں وہ علی بخاری اور شمس رشود کے ساتھ نظر آ رہے ہیں اور عوام سے علی بخاری کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں اور وائرل ویڈیو میں شیر افضل خان کا لباس، بیک گراؤنڈ اور بیٹھنے کا طریقہ بلکل یکساں ہے۔ یہاں سے واضح ہوا کہ اسی ویڈیو میں سے شیر افضل خان کی ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے شیئر کیا جا رہا ہے۔

Courtesy: YouTube Channel/ Capital TV

مزید سرچ کے دوران ہمیں سدرہ حجازی کے مستند ایکس ہینڈل پر اس ویڈیو کے حوالے سے جاری کردہ ایک بیان ملا۔ جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ، “پی ٹی ائی لندن کی سیکرٹری اطلاعات اور شیر اضل خان مروت کی سوشل میڈیا الیکشن کیمپین لیڈ ہونے کے ناطے میں آپ کو یہ کنفرم کر سکتی ہوں کہ یہ ویڈیو ایڈیٹڈ ہے اور شیر افضل خان کے خلاف پروپگینڈا کیا جا رہا ہے”۔

Courtesy: X @HijaziSidra

Claim 2

پاکستان انتخابات سے متعلق مریم نواز شریف کے ایک ٹویٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کر کے یہ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے انتخابات 2024 کا بائیکاٹ کر دیا۔ وائرل ٹویٹ میں لکھا ہے کہ، “پاکستان مسلم لیگ ن لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے پر انتخابات 2024 سے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے، لاڈلے کو ابھی تک وہی سہولت کاری دی جا رہی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پارٹی کا کیا ہوا معاہدہ بھی ختم کر دیا گیا ہے”۔

Courtesy: X @Hasnain8082

Fact Check/Verification 2

اس ٹویٹ کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے مریم نواز کے آفیشل ایکس ہینڈل کو کھنگالا، لیکن وہاں ایسا کوئی بھی ٹویٹ موجود نہیں تھا۔ پھر ہم نے اس حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کوئی بھی ایسی تازہ خبر موصول نہیں ہوئی، جس میں مریم نواز کی جانب سے انتخابات 2024 کا بائیکاٹ کرنے کی بات کہی گئی ہو۔

اس کے علاوہ وائرل ٹویٹ میں یوزر نیم میں مریم کا ایم انگریزی کے لوئر کیس میں ہے، جبکہ ان کے آفیشل ہینڈل پر ایم کیپٹل حروف میں لکھا ہوا ہے۔

Courtesy:X @MaryamNSharif

دیگر صارفین نے اس دعوے کے ساتھ جیو اور سماء نیوز کا اسکرین شارٹ بھی شیئر کر رکھا ہے، لیکن سرچ کے دوران ہمیں ان دونوں نیوز چینل کی جانب سے بھی انتخابات کے بائیکاٹ سے متعلق کوئی خبر فراہم نہیں ہوئی۔

مزید برآں پی ایم ایل این آفیشل نامی ایک فرضی ایکس ہینڈل نے دعویٰ کیا کہ “پی ایم ایل این کے آفیشل ہینڈل کو ہیک کر لیا گیا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن سائبر ونگ اس کی جلد از ریکوری کی کوشش کر رہا ہے، پارٹی قائد نواز شریف کے الیکشن کے بائیکاٹ کا پریس کانفرنس کے بعد کسی اور افواہ پر یقین نہ کریں ۔پارٹی پالیسی پر عملدرآمد کر کے الیکشن کا بھرپور بائیکاٹ کریں”۔ حالانکہ تحقیقات میں یہ دعویٰ بھی فرضی ثابت ہوا کیونکہ پی ایم ایل این کے آفیشل ہینڈل پر مسلسل انتخابات کے حوالے سے پوسٹ کیا جا رہا ہے۔

Courtesy: X @pmln_org

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل خان مروت اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے انتخابات 2024 کا بائیکاٹ نہیں کیا گیا ہے۔

Result: Altered Video/ Image

Sources
YouTube Channel Capital TV on 29Jan 2024
Tweet by HijaziSidra, PMLN
X Handle of Maryam Nawaz Sharif

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular