اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا امریکی صدر جو بائیڈن کی یہ تصویر سیاہ فام...

Fact Check: کیا امریکی صدر جو بائیڈن کی یہ تصویر سیاہ فام بچے سے معافی مانگنے کی ہے؟ پوری حقیقت یہاں جانیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر امریکی صدر جو بائیڈن کی ایک تصویر خوب گردش کر رہی ہے، جس میں وہ ایک بچی کے سامنے کھٹنے کے بل بٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تصویر سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ امریکی پولس کے ہاتھو قتل کئے گئے سیاہ فام جارج فلوئڈ کی بیٹی کے سامنے جھک کر امریکی صدر جو بائیڈن اپنی ریاست کی طرف سے معافی مانگ رہے ہیں ۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی یہ تصویر سیاہ فام جارج فلوئڈ کی بیٹی سے معافی مانگنے کی نہیں ہے
Courtesy: Facebook/ Mahboob Hamdan

Fact

بچی کے سامنے گھٹنوں پر بیٹھے امریکی صدر جو بائیڈن کی وائرل تصویر کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 9 ستمبر 2020 کو شائع شدہ ہوبہو تصویر گیٹی امیج پر ملی۔ تصویرکے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی یہ تصویر وارن، مشیگن میں ایک الیکشن کیمپیئن کے دوران کی ہے۔ جہاں وہ تھری تھرپٹن نامی مال کے سامنے سی جے براؤن نامی بچے سے گھٹنے کے بل بیٹھ کر گفتگو کررہے ہیں۔

اس تصویر کو امریکی صدر جو بائیڈن کے آفیشل انسٹاگرام پر بھی 15 ستمبر 2020 کو شیئر کیا گیا تھا۔ جسے آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ بتادیں کہ 20 مئی 2020 کو امریکی سیاہ فام جارج فلوئڈ نامی فرد کی موت پولس کے ہاتھوں ہوئی تھی، جس کے بعد امریکہ سمیت دیگر ممالک کی عوام نے جارج فلوئڈ کی موت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

Courtesy: Instagram @joebiden

اسے سے پہلے بھی یہ تصویر اسی فرضی دعوے کے ساتھ وائرل ہو چکی ہے، جس کا فیکٹ چیک پہلے بھی کیا جا چکا ہے، جسے آپ یہاں کلک کر کے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی سیاہ فام بچے کی یہ تصویر کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: Partly False

Sources
Image found on Getty Images on 09 Sept 2020
Instagram post by Joe Biden on 15 Sept 2020


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular