Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
Claim
ویڈیو میں برطانوی وزیر اعظم رشی سونک انڈیا اور اسرائیل کا دو ریاستی حل بتا رہے ہیں۔
Fact
ویڈیو ترمیم شدہ ہے اور اصل ویڈیو میں برطانوی وزیر اعظم رشی سونک چائلڈ بینیفٹ پلان بتا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں بھارت کے نقشے پر ایک سرخ رنگ کی لکیر کھینچی ہوئی نظر آرہی ہے اور اس کے اوپر انڈیا اور نیچے اسرائیل لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ جسے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کینوس بورڈ پر سمجھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ رشی سونک کی یہ ویڈیو دو ریاستی حل سمجھانے کی ہے۔
آر ٹی ای اردو نامی ایکس ہینڈل نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا دو ریاستی حل، سوشل میڈیا پر کچھ اس طرح وائرل”۔
Fact Check/Verification
سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو ہم نے غور سے دیکھا تو کچھ ایسے سراغ ملے جس سے شبہ ہوا کہ اسے ایڈٹ کیا گیا ہے۔
ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو اور بھارتی نقشے کو گوگل لینس پر سرچ کیا، تو ہمیں ہوبہو بھارت کا نقشہ حبیب نامی ایکس ہینڈل پر ملا۔ جس پر سرخ لکیر سے بھارت کو دو حصوں میں بٹا ہوا دکھایا گیا ہے اور اوپر والے حصے پر انڈیا و نیچے والے حصے پر اسرائیل لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں بھارت کا یہی نقشہ ویکی پیڈیا پر بھی ملا، لیکن اس پر کوئی لکیر موجود نہیں تھی۔ جس سے پتا چلا کہ اصل میپ کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
مزید تحقیقات کے لئے ہم نے رشی سونک والے حصے کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور اس فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی ہوبہو لباس میں ایک ویڈیو ان کے آفیشل یوٹیوب چینل ‘رشی سونک’ پر ملی۔ جسے 29 مارچ 2024 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔
وائرل ویڈیو اور اصل ویڈیو کو غور سے سننے پر واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو میں رشی سونک جن باتوں کا ذکر کر رہے ہیں وہی باتیں ان کے یوٹیوب چینل پر موجود ویڈیو میں 1:23 سکینڈ سے 1:30 سکینڈ تک بخوبی سنی جا سکتی ہیں۔ ویڈیو کا آڈیو اور باقی چیزیں یکساں ہیں محض بھارتی نقشے کی تصویر کو ویڈیو میں جوڑ دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم اصل ویڈیو میں کینوس بورڈ پر چائلڈ بینیفٹ کو بہتر بنانے اور خاندانوں کے پیسے بچانے کے منصوبوں کی وضاحت کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ اسرائیل اور انڈیا کے سلسلے میں گفتگو نہیں کر رہے ہیں۔
Conclusion
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات میں ملے شواہد سے واضح ہو گیا کہ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی اصل ویڈیو کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی ہے۔
Result: Altered Video
Sources
X post by @HabibeMedia on 24 March 2024
Indian Map found on Wikipedia
Video published by YouTube channel Rishi Sonak on 29 March 2024
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.