Authors
Claim
سوشل نٹورکنگ سائٹس ایکس، فیس بک اور واہٹس ایپ پرایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امت شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر بی جے پی کی حکومت بنےگی تو ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی کا ریزرویشن ختم کر دیا جائے گا۔
Fact
ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی کے ریزرویشن کو ختم کرنے کی بات کرنے والے امت شاہ کے اس ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں ہندوستان ٹائمز کی ویب سائٹ پر 23 اپریل 2023 کو پی ٹی آئی کے حوالے سے شائع ایک خبر موصول ہوئی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ امت شاہ نے کہا کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت آتی ہے تو مسلم ریزرویشن کو ختم کر دیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یہ بیان تلنگانہ کے چیویلا میں وجے سنکلپ سبھا کے دوران دیا تھا۔
موصولہ رپورٹ کی بنیاد پر ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔ تب ہمیں 25 اپریل 2023 کو شائع آج تک کی ایک ویڈیو رپورٹ ملی۔ وائرل کلپ کا حصہ رپورٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں امت شاہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں “اگر بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو ہم غیر آئینی مسلم ریزرویشن ختم کر دیں گے”۔ اس کے علاوہ امت شاہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی یہی ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔
پوری ویڈیو میں امت شاہ نے ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی کے ریزرویشن کو ختم کرنے کی بات نہیں کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امت شاہ کے اس فرضی ویڈیو کے خلاف شکایت ملنے کے بعد دہلی پولس نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کا وائرل ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی کے ریزرویشن کو ختم کرنے کی بات نہیں کی۔ بلکہ سال 2023 میں تلنگانہ میں ایک ریلی کے دوران امت شاہ نے تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن ختم کرنے اور ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی کو ان کے حق میں تقسیم کرنے کی بات کہی تھی۔
Result- Altered Video
Sources
Report published By Hindustan Times on April 23, 2023
Report published By Aajtak on April 25, 2023
Amit Shah YouTube Channel Video, Dated April 23, 2023
(اس آرٹیکل کو ہندی سے ترجمہ کیا گیا ہے)
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔