جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: وزیر اعظم نریندر مودی کا ترمیم شدہ ویڈیو گمراہ کن...

Fact Check: وزیر اعظم نریندر مودی کا ترمیم شدہ ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

ایکس ہینڈل پر وزیر اعظم مودی کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ ایک ٹی وی اسکرین کی طرف غور سے دیکھ رہے ہیں اور اسکرین پر پاکستان تحریک لبیک کے لیڈر سعد رضوی تقریر کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان تحریک لبیک کے رہنما سعد رضوی کی تقریر کو بغور سماعت کررہے ہیں۔

صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “شیر تو وہ کہ جب للکارے تو کفر بھی لرز جائے، نریندر مودی بھی، سعد رضوی صاحب کو دیکھ کر حیران ہے”۔

وزیر اعظم مودی کے سامنے ٹی وی اسکرین پر پاکستانی رہنما سعد رضوی کی تقریر والی ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔
Courtesy: X@Baba_jee0345
Courtesy: Facebook/ Muhammad Asif

Fact

ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا، جہاں ہمیں ہوبہو ویڈیو کے کیفریم کے ساتھ 22 جولائی 2019 کو شیئر شدہ ٹائمس آف انڈیا کا ایک ٹویٹ ملا۔ ہم نے جب وائرل ویڈیو کا ٹائمس آف انڈیا کے کیفریم سے موازنہ کیا تو معلوم ہوا ویڈیو ایڈیٹیڈ ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم مودی کی یہ تصاویر ٹی وی اسکرین پر چندریان2 کی کامیاب لانچنگ کو دیکھنے کی ہے۔

Courtesy: X @timesofindia

مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو اے این آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر 22 جولائی 2019 کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جس میں وزیر اعظم مودی چندریان2 کی کامیاب لانچنگ کو ٹی وی اسکرین پر دیکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کو دہلی کا بتایا گیا ہے۔ موازنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وزیر اعظم مودی کی اسی ویڈیو کے ٹی وی اسکرین پر پاکستان تحریک لبیک کے رہنما سعد رضوی کی ویڈِیو کو ایڈیٹ کرکے لگایا گیا ہے۔ جسے حقیقت سمجھ کر صارفین شیئر کر رہے ہیں۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات کے دوران ملے شواہد سے واضح ہو گیا کہ وزیر اعظم مودی کے چندریان2 کی کامیاب لانچنگ کو دیکھنے کی ویڈیو کو ترمیم کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔ حقیقت سے اس کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

Result: Altered Video

Sources
X post by Times of India and ANI News on 22 July 2019


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular