Authors
Claim
ایک بار پھر سامنے آئی بھارتی اور چینی فوج کے درمیان سرحدی جھڑپ کی ویڈیو۔
Fact
وائرل ویڈیو بھارتی اور چینی فوج کے مابین سرحد پر ہونے والی جھڑپ کی ہی ہے، لیکن تین برس سے زائد پرانی ہے۔
سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں فوجیوں کے دو گروپ آپس میں جھڑپ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک بحری جہاز بھی نظر آرہا ہے۔ جس پر ایل ایکس 725 لکھا ہوا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو بھارت اور چین کے مابین ہونے والے حالیہ سرحدی جھڑپ کی ہے۔
صارفین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “ایک بار پھر چینی اور ہندوستانی فوج کے درمیان سرحدی جھڑپ، دونوں فریقین نے اپنے ہتھیار چھوڑ دیئے اور لاٹھیوں، پتھروں اور مکّوں سے ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے”۔
Fact Check/Verification
بھارتی اور چینی فوج کے درمیان حالیہ جھڑپ کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر تلاشا۔ جہاں ہمیں مئی 2024 کو شائع ہونے والی دی سن، ڈیلی میل اور آسٹریلیائی نیوز ویب سائٹ پر ایک ویڈیو کلپ موصول ہوا۔ جس میں وائرل ویڈیو جیسا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ ان رپورٹس میں مذکورہ ویڈیو کو 2020-2021 میں ہونے والے بھارتی اور چینی فوجوں کے درمیان جھڑپ کا بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ تحقیقات کے دوران ہوبہو ویڈیو روسی ویب سائٹ زیڈ میپس پر موصول ہوئی ۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو 2020 میں پین گونگ جھیل کے قریب بھارتی اور چینی فوج کے مابین ہونے والے سرحدی جھڑپ کا بتایا گیا ہے۔ جسے گزشہ چند دنوں سے دوبارہ شیئر کیا جا رہا ہے۔
مزید تحقیقات کے دوران ہمیں شوہو نامی چینی نیوز ویب سائٹ پر 21 ستمبر 2023 کی ایک خبر ملی۔ جس میں وائرل ویڈیو کے چند فریم کو استعمال کیا گیا ہے اور کیپشن کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ تصاویر بھارتی اور پیپلز لبریشن آرمی(پی یل اے) کے فوجی جوانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کی ہے اور رپورٹ میں قیاس لگایا گیا ہے کہ یہ منظر پین گونگ جھیل کے آس پاس کے علاقے کا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے۔
چینی نیوز ویب سائٹ ڈبلوفورم پر 2021-11-09 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بھی وائرل ویڈیو کے کیفریمس کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے آفیشل سوشل میڈیا کو کھنگالا۔ لیکن ہمیں ایسا کوئی پوسٹ فراہم نہیں ہوا، جس میں چینی اور بھارتی فوج کے درمیان حالیہ دنوں ہونے والے جھڑپ کا ذکر ہو۔
Conclusion
اس طرح ہماری تحقیقات کے دوران ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو تین برس سے زائد پرانی ہے اور فی الحال بھارتی اور چینی فوج کے مابین سرحد پر کسی حالیہ جھڑپ سے متعلق بھی کوئی خبر منظر عام پر نہیں آئی ہے۔
Result: Missing Context
Sources
Reports published by The Sun, Daily Mail and News on 18 May 2024
Report published by Sohu on 21 Sept 2023
Report published by Wforum on 2021-11-09
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔