جمعرات, جنوری 2, 2025
جمعرات, جنوری 2, 2025

HomeFact CheckFact Check: فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹی شرٹ پر عمران خان کے...

Fact Check: فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹی شرٹ پر عمران خان کے ترمیم شدہ خاکہ والی تصویر وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک تصویر جس کے ٹی شرٹ پر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے چہرے والا خاکہ بنا ہوا ہے اور اس پر انگلش میں لکھا ہوا ہے ‘کپتان وی لو یو’۔ تصویر سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے ٹی شرٹ پر عمران خان کی شکل والا خاکہ بنواکر ان سے مداحی کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔ اس تصویر کو صارفین حقیقت سمجھ کر یوٹیوب اور فیس بک پر شیئر کر رہے ہیں۔

اس تصویر کو ہمارے ایک قاری نے بھی واٹس ایپ ٹپ لائن نمبر 9999499044 تحقیقات کے لئے بھیجا ہے۔

Screenshot of Whatsapp forward

آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact

فٹبالر رونالڈو کی ٹی شرٹ پر بنے عمران خان کے چہرے کی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کرسٹیانو رونالڈو کی ہوبہو حلیے والی تصویر رافیل نڈال فینس نامی ویب سائٹ پر 6 مئی 2016 کو شائع شدہ موصول ہوئی۔ جس کا موازنہ کرنے پر واضح ہوا کہ رونالڈو کی وائرل تصویر اور مذکورہ ویب سائٹ پر موصول ہوئی تصویر میں نظر آرہے لوگ ایک جیسے ہیں، لیکن رونالڈو نے جو سفید رنگ کا ٹی شرٹ پہنا ہوا ہے اس پر پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر نہیں بنی ہے، جس سے پتا چلا کہ وائرل تصویر ترمیم شدہ ہے ۔

Courtesy: rafaelnadalfans

اس کے علاوہ یہی تصویر ہمیں گیٹی امیجز پر بھی موصول ہوئی۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق رونالڈو کی یہ تصویر 6 مئی 2016 کو جیویئر سوریانو نامی فوٹوگرافر نے کلک کیا تھا۔ کرسٹیانو رونالڈو کی یہ تصویر اسپین کے میڈریڈ کے میجک بوکس اسٹیڈیم کی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر نیوز ویب سائٹ نے بھی اس تصویر کو شائع کیا ہے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی اصل تصویر میں ٹی شرٹ پر پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر ایڈیٹ کرکے لگائی گئی ہے۔ لہٰذا تصویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بےبنیاد ہے۔

Result: Altered Image

Sources
Image published by Rafael Nadal Fans website on 06 May 2016
Image found on Getty Images on 06 May 2016


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular