جمعرات, ستمبر 26, 2024
جمعرات, ستمبر 26, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا مولانا کلیم صدیقی کے جیل جانے سے پہلے وداعی...

Fact Check: کیا مولانا کلیم صدیقی کے جیل جانے سے پہلے وداعی ملاقات کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ ویڈیو مولانا کلیم صدیقی کے جیل جانے سے پہلے وداعی ملاقات کی ہے۔
Fact
ویڈیو پرانی ہے اور گزشتہ سال جیل سے رہائی کے بعد کئے گئے ان کے استقبال کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق تبدیلیٔ مذہب معاملے میں ایک عدالت نے مولانا کلیم صدیقی اور مولانا عمر گوتم سمیت دیگر 12 قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور وہ اس وقت جیل میں ہیں۔ اب اسی تناظر میں اترپردیش کے مظفر نگر کے پھلت سے تعلق رکھنے والے مولانا کلیم صدیقی کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں انہیں لوگ پھول کے مالے پہناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صارفین کا ویڈیو سے متعلق دعویٰ ہے کہ ان کی یہ ویڈیو حالیہ دنوں جیل جانے سے پہلے کی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “جیل جانے سے پہلے وداعی ملاقات کرتے ہوئے حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب”۔

یہ ویڈیو مولانا کلیم صدیقی کے جیل جانے سے پہلے وداعی ملاقات کی ہے۔
Courtesy: Facebook/juned.maknojia

Fact Check/Verification

ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں یہی ویڈیو 4 مئی 2023 کو المظاہر ٹی وی نامی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ ملی۔ یہ ویڈیو ایک منٹ 3 سکینڈ پر مشتمل تھی۔ ویڈیو کے عنوان میں لکھا ہے کہ “داعی الاسلام حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب کا شاندار استقبال”۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں مئی 2023 میں شیئر شدہ مولانا کلیم صدیقی نامی فیس بک پیج سمیت دیگر سوشل میڈیا ہینڈلس پر بھی یہی ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو جیل سے رہائی کے بعد ان کے استقبال کا بتایا گیا ہے۔ لیکن ویڈیو کو جس جگہ فلمایا گیا ہے، اس مقام کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ لہٰذا ہم آزادانہ طور پر یہ تصدیق نہیں کرتے ہیں کہ ویڈیو کس جگہ کی ہے۔ 2023 میں مولانا کلیم صدیقی کی ہوئی رہائی کے حوالے سے میڈیا رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔

Courtesy: Facebook/juned.maknojia

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو مولانا کلیم صدیقی کے جیل جانے سے پہلے وداعی ملاقات کی نہیں بلکہ پرانی ہے اور ان کے استقبال کی ہے۔

Result: False

Sources
Video published by YouTube Channel Al Mazahir TV on 04 May 2023
Facebook post by Molana Kaleem Siddiqui on 04 May 2023
Report published by Qaumi Awaz on 03 May 2023

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular