جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckFact Check: وزیر اعظم نریندر مودی کے چندریان2 کی لانچنگ کے لائیو...

Fact Check: وزیر اعظم نریندر مودی کے چندریان2 کی لانچنگ کے لائیو اسکریننگ کی ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

واٹس ایپ ٹپ لائن نمبر”9999499044″ اور فیس بک پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ جس میں وہ ایک کمرے کے اندر ٹی وی اسکرین کو غور سے دیکھ رہے ہیں اور اسکرین پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان تقریر کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کو بغور سماعت فرما رہے ہیں۔

صارفین نے ویڈیو پر لکھا ہوا ہے کہ “دلیر ایماندار لیڈر کو غیر مسلم بھی بڑے احترام سے سنتے اور دیکھتے ہیں”۔

Fact

وزیر اعظم نریندر مودی کا پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کو بغور سماعت کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا، جہاں ہمیں اسی ویڈیو کا ایک فریم ٹائمس آف انڈیا کے آفیشل ایکس ہینڈل پر موصول ہوا۔ جسے 22 جولائی 2019 کو شیئر کیا گیا تھا۔ ٹائمس آف انڈیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی اس تصاویر کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی ٹی وی اسکرین پر چندریان2 کی کامیاب لانچنگ کو دیکھ رہے ہیں۔

Courtesy: X @timesofindia

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں یہی ویڈیو نیوز ایجنسی اےا ین آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر بھی موصول ہوئی۔ پھر ہم نے وائرل ویڈیو اور اے این آئی کے یوٹیوب پر ملی ویڈیو کا موازنہ کیا تو معلوم ہوا اصل ویڈیو کو ترمیم کرکے سوشل میڈیا پر صارفین فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ دراصل وزیر اعظم مودی کی یہ ویڈیو دہلی کی ہے۔ جہاں انہوں نے 22 جولائی 2019 کو چندریان2 کی کامیاب لانچنگ کو ٹی وی اسکرین پر براہ راست دیکھ رہے ہیں۔ حالانکہ وزیر اعظم مودی کی اسی ویڈیو کو پہلے بھی مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے۔ جس کا فیکٹ چیک آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Courtesy: X @ANI

اس کے علاوہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا منظر وزیر اعظم نریندر مودی کے آفیشل فیس بک پیج نریندر مودی پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Courtesy:Facebook/ narendramodi

اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد اور ذاتی تجزیہ سے یہ ثابت ہوا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے، جسے صارفین پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے منسوب کرکے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

Result: Altered Video

Sources
X post by Times of India and ANI on 22 July 2019
Facebook post by Narendra Modi on 22 July 2019

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular