جمعہ, جنوری 3, 2025
جمعہ, جنوری 3, 2025

HomeFact CheckFact Check: فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن کے اثرات کے نہیں ہیں...

Fact Check: فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن کے اثرات کے نہیں ہیں یہ مناظر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Since 2011, JP has been a media professional working as a reporter, editor, researcher and mass presenter. His mission to save society from the ill effects of disinformation led him to become a fact-checker. He has an MA in Political Science and Mass Communication.

Claim
فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن کے اثرات کے مناظر۔
Fact
اس ویڈیو میں نظر آنے والے سبھی مناظر 2018 میں آئے سمندری طوفان مائیکل کے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک منٹ 5 سکینڈ پر مشتمل مختلف مقامات کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں نظر آنے والے مالی نقصانات کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ سبھی مناظر امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن کے اثرات کے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “ملٹن طوفان نے امریکی ریاست فلوریڈا کو عبرت کا نشان بنا دیا”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

گزشتہ دنوں آئے امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن کے اثرات کا بتاکر شیئر کی جارہی ویڈیو کے سبھی فریم کو ہم نے سب سے پہلے اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا۔ پھر ہم نے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے سبھی فریموں کو گوگل ریورس امیج اور گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ڈبلیو ایکس چیزنگ نامی امریکی یوٹیوب چینل پر 11 اکتوبر 2018 کو 3 منٹ 49 پر مشتمل اپلوڈ شدہ ویڈیو موصول ہوئی، جس کے 16 اور 53 سکینڈ پر وائرل ویڈیو کے پہلے اور دوسرے حصے کو دیکھا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ 2 منٹ 18 سکینڈ پر وائرل ویڈیو کے تیسرے حصے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یوٹیوب چینل ڈبلیو ایکس چیزنگ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے یہ سبھی نقصانات کے مناظر امریکی ریاست فلوریڈا کے ٹنڈل ایئرفورس بیس کے ہیں۔ 2018 میں سمندری طوفان مائیکل کے باعث یہ نقصانات واقع ہوئے تھے۔

مزید ہم نے ڈبلیو ایکس چیزنگ نامی یوٹیوب چینل کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں اکتوبر 2018 کو اپلوڈ شدہ مذکورہ سبھی مناظر کے ویڈیوز فراہم ہوئے۔ ان سبھی ویڈیوز کو امریکہ کے فلوریڈا، میکسیکو و دیگر علاقے میں آئے سمندری طوفان مائیکل کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا بتایا گیا ہے۔ ویڈیو کا لنک یہاں، یہاں، یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

یوٹیوب چینل ڈبلیو ایکس چیزنگ کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ اس چینل کو برینڈن کلیمنٹ نامی شخص چلاتا ہے اور یہ ایک ویڈیو گرافر، ڈرون پائلٹ و میڈیا کے ساتھ ملکر کام کرتا ہے، انہوں نے بایو میں یہ بھی واضح کر رکھا ہے کہ یہ محض وہی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہیں جو انہوں نے خود فلمایا ہوتا ہے یا ان کے ساتھیوں نے ۔

نیشنل ویدر سروس کے مطابق سمندری طوفان مائیکل 10 اکتوبر 2018 کو امریکی ریاست کے پناما سٹی کے ساحل سے لےکر میکسیکو کے ساحلی علاقوں تک تیز طوفان کے باعث کافی نقصان ہوا تھا۔ ایک غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان مائیکل کی وجہ سے درجنوں افراد کی اموات ہوئی تھی۔ وہیں این بی سی نیوز کے مطابق ملٹن طوفان کے بعد کافی مالی نقصان ہوا ہے، اس کے علاوہ 17 افراد کی اموات کی بھی اطلاع ہے۔

Courtesy: National Weather Service

Conclusion

نیوز چیکر کو آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے سبھی مناظر پرانے ہیں اور ان کا فلوریڈا میں آئے حالیہ سمندری طوفان ملٹن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False

Sources
Videos published by YouTube Channel WXChasing on Oct 2018 here, here, here, here, here, here and here
Reports published by National Weather Service and Tallahassee on 2018
Report published by CBC News on 12 Oct 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Since 2011, JP has been a media professional working as a reporter, editor, researcher and mass presenter. His mission to save society from the ill effects of disinformation led him to become a fact-checker. He has an MA in Political Science and Mass Communication.

Most Popular