Thursday, March 20, 2025
اردو

Crime

ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تصویر کو پاکستان کے کرنل عادل کا بتاکر کیا جا رہا شیئر

banner_image

سوشل میڈیا پر فوجی جوان کی ایک تصویر خوب گشت کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ افغانستان کے پنجشیر میں پاکستان کے کرنل عادل کو مار دیا گیا ہے۔ اس پوسٹ کو ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 1497 یوزرس نے لائک کیا تھا، جبکہ 297 مرتبہ ری ٹویٹ کیا گیا تھا۔

پاکستان کے کرنل عادل پنجشیرر میں مارے گئے
پاکستان کے کرنل عادل پنجشیرر میں مارے گئے

دو دہائیوں تک جدو جہد کرنے کے بعد افغانستان سے طالبان نے امریکی فوج کو گھر کا رخ دکھا دیا۔ جس کے بعد طالبان نے پنجشیر پر حملہ بولا اور اسے بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ اب طالبان نے عبوری حکومت کا اعلان بھی کردیا ہے۔ ملّا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیراعظم ہوں گے۔

وہیں سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پنجشیریوں نے پاکستان کے کرنل عادل کو جنگ کے دوران مار گرایا ہے۔ اس تصویر کو مذکورہ دعوے کے ساتھ فیس بک پر متعدد صارفین طنزیہ انداز میں بھی شیئر کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/Jasmin_Kanwal/status/1435202135432384513

کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے “پنجشیر کرنل عادل” سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر محض پچھلے 3 دنوں میں 1,452 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔

Fact Check/ Verification


کرنل عادل کے حوالے سے وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں گوگل کروم کے اسکرین پر “میجر عامر لیاقت کی موت” لکھا ہوا نظر آیا اور وائرل تصویر کے ساتھ کئی پرانی خبروں کے لنک دیکھنے کو ملے۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

کیا وائرل تصویر میں نظر آرہے شخص پاکستان کے کرنل عادل ہیں؟

مذکورہ معلومات سے پتا چلا کہ وائرل تصویر پاکستانی لیڈر عامر لیاقت کی ہے۔ پھر ہم نے اس سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ٹریبیون پی کے اور دنیا نیوز پر وائرل تصویر ملی۔ دونوں رپوررٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے این ایم اے ڈاکٹر عامر لیاقت نے جموں کشمیر پر بننے والی فلم میں برہان وانی کا کردار ادا کیا تھا۔ اسی کی یہ تصویر ہے۔ جسے اب پاکستان کے کرنل عادل کا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

سرچ کے دوران ہمیں پاکستان کے معروف ٹی وی چینل اے آر وائی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وائرل تصویر کے حوالے سے خبر ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ افغانی صحافی نے پاکستان کے معروف سیاست داں عامر لیاقت کی تصویر کو کرنل عادل کا بتا کر شیئر کیا ہے جو سراسر غلط ہے۔

اس کے علاوہ نیوز18 اردو نے بھی جموں کشمیر پر بننے والی فلم برہان وانی کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس فلم کو پاکستانی ڈائریکٹر ایوب بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا دہلی کے جعفرآباد میں لاک ڈاؤن کے دوران لوگ بے خوف ہوکر کر رہے ہیں خریداری؟


Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر کم از کم 4 سال پرانی ہے اور یہ تصویر پاکستان کے کرنل عادل کی نہیں ہے بلکہ پاکستانی لیڈر عامر لیاقت کی ہے۔ جنہوں نے جموں کشمیر پر بننے والی فلم برہان وانی میں کردار ادا کیا تھا، اس تصویر کا پنجشیر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False


Our Sources

tribune.com.pk

dunyanews.tv

ARYNews

News18Urdu


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,500

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔