اتوار, نومبر 17, 2024
اتوار, نومبر 17, 2024

HomeFact Checkکیا دہلی کے جعفرآباد میں لاک ڈاؤن کے دوران لوگ بے خوف...

کیا دہلی کے جعفرآباد میں لاک ڈاؤن کے دوران لوگ بے خوف ہوکر کر رہے ہیں خریداری؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر 18 سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کر رہا ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو دہلی کے جعفرآباد کا ہے۔ یوزر نے یہ بھی لکھا ہے کہ لگتا ہے وزیراعظم نریندر مودی دہلی انتخابات کے لیے ابھی سے تیاری کر رہے ہیں۔

دہلی کے جعفرآباد کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
دہلی کے جعفرآباد کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

فیس بک کے کئی پیج پر 18 سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کر رہا ہے۔ جس میں لوگوں کی کافی بھیڑ نظر آرہی ہے۔ اس ویڈیو کو یوزرس دہلی کے جعفرآباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا بتا رہے ہیں۔ درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے اسکرین شارٹ اور آرکائیو لنک دیکھ سکتے ہیں۔

دہلی کے جعفرآباد کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
دہلی کے جعفرآباد کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

جب ہم نے ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے کو کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ کی مدد سے سرچ کیا تو پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 3 دنوں میں فیس بک پر محض 179 یوزرس تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

Fact Check / Verification

وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں چکول نیوز اپڈیٹ نامی فیس بک پیج پر وائرل ویڈیو ملا۔ جس کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو لاہور کے اچھرا بازار میں عید کی خریداری کے دوران جمع ہوئی بھیڑ کا ہے۔

دہلی کے جعفرآباد کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
دہلی کے جعفرآباد کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

مزید سرچ کے دوران ہمیں دی فیمینسٹ اچھرا بازار لاہور نامی انسٹا گرام پر وائرل ویڈیو ملا۔ جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ” پاکستانیوں کی موجودہ حالات کو دیکھئے جو کرونا کی دوسری لہر کے درمیان کرونا پروٹوکال کو طاق پر رکھ کر بازار میں عید کی خریداری کر رہے ہیں۔

پھر ہم نے گوگل میپ پر اچھرا بازار کو سرچ کیا تو پتا چلا کہ پاکستان کے لاہور کا معروف مارکیٹ اچھرا بازار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنبھل کے ویڈیو کو حیدرآباد افطار پارٹی کا بتاکر سوشل میڈیا پر کیا جا رہا شیئر

تب ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں پاکستان کے نیشنل ممبر اسمبلی اور ٹی وی شو کے میزبان عامر لیاقت کے آفیشل ٹویٹر ہیڈل پر وائرل ویڈیو ملا۔ جہاں انہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ پاکستانیوں پر طنزیہ الفاظ میں لکھا ہے کہ ” کرونا سے احتیاط کے خوبصورت مناظر۔۔ یا اللہ ہم سب پر رحم فرما اور سوئی عقلوں کو جگا!!!”۔

پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے حوالے سے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں یوٹیوب 27 اپریل 2021 اور سالدا ڈاٹ ڈبلو ایس نامی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو ملا۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں بھی اسے لاہور کے اچھرا بازار کا بتایا گیا ہے۔ ہم نے یوٹیوب اور گوگل پر دہلی کے جعفرآباد میں عید کی خریداری کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن کہیں بھی ہمیں اس طرح کا کوئی ویڈیو یا خبر نہیں ملی۔

ویب سائٹ پر ملی جانکاری کے مطابق لاہور کے اچھرا بازار کا ہے یہ ویڈیو
ویب سائٹ پر ملی جانکاری کے مطابق لاہور کے اچھرا بازار کا ہے یہ ویڈیو

وہیں ہمیں سرچ کے دوران کئی میڈیا رپورٹ بھی ملیں ۔ جس میں پاکستان کے لاہور میں لوگوں نے لاک ڈاؤن کو طاق پر رکھ کر عید کی شاپنگ کی ہے۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو لاہور کے اچھرا بازار کی ہے۔ جہاں لوگ لاک ڈاؤن میں ڈھیل کے بعد خریداری کے لئے جمع ہوئےتھے۔ اس ویڈیو کا دہلی کے جعفرآباد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Result: Partly False

Our SOurce

Facbook post

Instagram

Amir luaqat Tweet

Salda.Ws

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular