Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امت شاہ نے بھارتی افواج کو "ہندوتوا کی فوج"، "آر ایس ایس کی فوج"، اور "ہندو راجیہ کی فوج" قرار دیا ہے۔
ایسا کوئی قابلِ اعتبار ثبوت موجود نہیں جو یہ ظاہر کرے کہ امت شاہ نے ایسا کوئی بیان دیا ہو۔ وائرل ویڈیو اے آئی سے تیار کردہ ہے۔
سوشل نٹورکنگ سائٹس پر ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر وائرل ہو رہی ہے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے بھارتی افواج کو ہندوتوا، آر ایس ایس اور ہندوؤں کی فوج قرار دیا ہے۔
ویڈیو میں مبینہ طور پر امت شاہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے”میں آج کل سوشل میڈیا پر کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی لوگوں کی بکواس سن رہا ہوں۔ جس میں وہ بار بار بولتے ہیں کہ بھارتی سینا کو ‘بھگوا کاری’ (سفرُنائز) کیا جا رہا ہے اور ہماری فوج اب پارٹی کی سینا بنتی جا رہی ہے۔
میں یہ بات ساری دنیا کے سامنے اپنی 56 انچ کی چھاتی تان کر بول رہا ہوں کہ بھارتی سینا ہندوتوا کی سینا ہے، یہ آر ایس ایس کی سینا ہے، کسی مسلمان کی نہیں، کسی دلت کی سینا نہیں، کسی کریسچن کی سینا نہیں۔جس جس کو اس فوج سے کوئی مسئلہ ہے وہ پاکستان چلا جائے۔ ہم اپنی سینا کو ہندو راجیہ کی سینا مانتے ہیں اور جانتے ہیں”۔

وائرل ویڈیو کی تصدیق کے لئے ہم نے سب سے پہلے “امت شاہ، انڈین آرمی، اور ہندو راج” کیورڈ تلاش کرنے پر ایسا کوئی مستند میڈیا ریکارڈ یا سرکاری ٹرانسکرپٹ نہیں ملا جس میں امت شاہ نے ایسا بیان دیا ہو۔ مرکزی وزیز داخلہ امت شاہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اس نوعیت کی کوئی پوسٹ موجود نہیں ہے۔
پھر ہم نے وائرل کلپ کے چند کیفریمز کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں امت شاہ و بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 25 اکتوبر 2025 کو اپلوڈ شدہ ایک ویڈیو ملی۔ جسے بہار کے مونگیر میں ان کی ریلی کی لائیو اسٹریمنگ بتایا گیا ہے۔ امت شاہ کے کپڑے اور پس منظر وائرل کلپ سے مطابقت رکھتے ہیں، تاہم اصل خطاب میں متنازعہ جملے موجود نہیں ہیں۔

تفصیلی جائزے سے کئی تضادات سامنے آئے، ہونٹوں کی حرکت آواز سے مطابقت نہیں رکھتی، ویڈیو کے آخر میں امت شاہ کی پیشانی پر اچانک ایک پیلا تلک نمودار ہو جاتا ہے۔ اسٹیج پر موجود آلے (ڈیوائس) کی شکل اور ڈیزائن ویڈیو کے مختلف حصوں میں بدلتا دکھائی دیتا ہے۔ امت شاہ کے اسکارف کے ڈیزائن میں بگاڑ اور فرق نظر آتا ہے۔ مجموعی طور پر جبڑے (جیؤ لائن) کا حصہ دھندلا اور مسخ شدہ دکھائی دیتا ہے۔


ویڈیو کی آواز میں یکسانیت اور روبوٹ نما انداز پایا گیا، جس سے مصنوعی تخلیق (سنتھیٹک جنریشن) کا شبہ ہوا۔ پھر ہم نے چند اے آئی ٹولز کی مدد لی لیکن ان کے نتائج مختلف ضرور آئے، مگر ڈیپ فیک-او-میٹر کے چھ میں سے پانچ ماڈلز نے تقریباً 100فیصد تک امکان ظاہر کیا کہ یہ ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔

پی آئی بی فیکٹ چیک ایکس اکاؤنٹ نے بھی اس ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ حال ہی میں ایک مشابہ جعلی ویڈیو بھارتی فوج کے سینیئر افسر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی کے نام سے بھی پھیلائی گئی تھی، جس میں انہیں “فوج میں بڑھتے زعفرانی اثرات” کے خلاف بولتے دکھایا گیا تھا وہ ویڈیو بھی بعد میں ڈیپ فیک ثابت ہوئی تھی۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی وائرل ویڈیو، جس میں انہیں بھارتی فوج کو ”ہندو راجیہ کی سینا” کہتے دکھایا گیا ہے، من گھڑت اور ترمیم شدہ ہے۔ ایسا کوئی معتبر ریکارڈ یا سرکاری ذرائع نہیں جو اس بیان کی تصدیق کرے۔
سوال 1: کیا امیت شاہ نے واقعی بھارتی فوج کو “ہندوتوا کی فوج” کہا؟
جواب: نہیں۔ وائرل ویڈیو میں سنائی دینے والا بیان فرضی ہے۔
سوال 2: اصل ویڈیو کہاں سے لی گئی ہے؟
جواب: اصل ویڈیو امیت شاہ کے آفیشل یوٹیوب چینل سے لی گئی ہے، جس میں انہوں نے 25 اکتوبر 2025 کو بہار کے مونگیر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا تھا۔
سوال 3: کیا حکومت نے اس دعوے پر کوئی ردِعمل دیا ہے؟
جواب: جی ہاں۔ پی آئی بی فیکٹ چیک نے واضح کیا ہے کہ امت شاہ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔
Sources
YouTube Video By Amit Shah, Dated October 25, 2025
X Post By PIB Fact Check, Dated October 27, 2025
Deepfake-O-Meter Tool
Mohammed Zakariya
November 20, 2025
Mohammed Zakariya
November 13, 2025
Mohammed Zakariya
November 12, 2025