Monday, April 14, 2025

Crime

ہندو لڑکوں نے کیا مسلمان خاتون کو اغوا کرکے کیا قتل؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Chayan Kundu
Feb 12, 2025
banner_image

Claim

image

یہ ویڈیو بھارت کی ہے جہاں 3 ہندو لڑکوں نے ایک مسلمان خاتون کو اغوا کر کے قتل کر دیا۔

Fact

image

دعویٰ غلط ہے، ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے۔

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس پر ایک ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے کہ بھارت میں ہندو لڑکوں نے ایک مسلمان خاتون کو اغوا کر قتل کر دیا۔ اس ویڈیو میں کچھ لڑکے عمارت کے پیچھے سن سان گلی میں ایک برقعہ پوش خاتون سے بدتمیزی اور اس پر تشدد کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور پھر اسے زبردستی لے جاتے ہوئے بھی دکھائی پڑ رہے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے”بھارت میں ایک ہندو نے ایک مسلمان بچی کو اپنے محبت کے جال میں پھنسایا۔۔۔ جب وہ حاملہ ہو گئی تو اس کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ اغوا کر کے قتل کروا دیا۔۔۔ بچی کی دنیا بھی گئی اور آخرت بھی۔۔۔ بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کی نا اب عزت محفوظ ہے نہ جان نہ مال نہ گھر۔۔۔ ہمارے بڑوں نے اس خطرے اور فتنے کو بہت پہلے دیکھ لیا تھا اسی لئے پاک سرزمین کو اتنی قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا تھا۔۔۔ بھارت کے مسلمان تو اب ختم ہو گئے۔۔۔ اب ان کو نہیں بچایا جا سکتا”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے چند کیفریموں کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 21 جنوری 2025 کو ‘ہاسر اڈا 2‘ (قہقہ کا اڈا 2) نامی ایک فیس بک پیج پر بنگالی کیپشن کے ساتھ ایک پوسٹ موصول ہوا۔ جس کا ترجمہ “لڑکی کو اٹھا لیا۔ انتہائی قابل مذمت واقعہ۔ لڑکی کو اپنی محبت کی پیشکش واپس کرنے پر اغوا کیا گیا تھا”۔ پوسٹ کے کمنٹس میں کئی صارفین نے اس واقعے کو اسکرپٹڈ قرار دیا ہے۔

Courtesy: Facebook/Khokonkhan2252

ویڈیو کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ہم نے ہاسر اڈا2 پیج کے بنگلہ زبان میں لکھے بایو کا ترجمہ کیا تو، اس میں بتایا گیا ہے کہ “کسی کو بھی ہماری ویڈیوز کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔ ان ویڈیوز کو صرف تفریحی مقاصد کے غرض سے فلمایا گیا ہے۔ پیج کو فالو کرنے کا شکریہ۔ ہم آپ کی تفریح ​​کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔” اس سے واضح ہوتا ہے کہ اس پیج پر اپلوڈ ہونے والے ویڈیوز کا تعلق حقیقی واقعات سے نہیں ہے بلکہ یہ اسکرپٹڈ ہیں۔ یہاں اس پیج کا مقام غازی پور، بنگلہ دیش بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Facebook/Khokonkhan2252

مزید مذکورہ فیس بک پیج پر ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی دیگر کئی اور ویڈیوز ملیں۔ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے مقام کو 17 جنوری 2025 کو اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں بھی ایک لڑکا برقعہ پوش خاتون سے چھیڑ چھاڑ اور مار پیٹ کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی سگے والد سے مبینہ شادی کی یہ ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے

Conclusion

اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ جس ویڈیو کو بھارت میں ہندو لڑکوں کی جانب سے ایک مسلمان خاتون کو اغوا کرنے کے بعد قتل کا بتاکر شیئرکیا جارہا ہے وہ دراصل اسکرپٹیڈ ہے اور بنگلہ دیش کی ہے۔

Sources
Facebook post by Khokonkhan2252 on 21 jan 2025
Self Analysis


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

RESULT
imageFalse
image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,713

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔