Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
جہادی کٹھ مُلّوں نے بنگلورو شہر میں دہشت پھیلا دیا ہے۔پیغمرؐ کے خلاف ایک دلت ایم ایل اے کے بھتیجے نے تبصرہ کیا۔جس پر مسلمانوں نے ایم ایل اے کے گھر جلادیا!لوگوں کے بھی گھر جلا دیئے۔گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا،تھانے کے باہر توڑ پھوڑ کیے گئے۔

سنجیو رام نامی ٹویٹر ہینڈل سے برج کے نیچے آگ زنی تصویر کو شیئر کیا گیا ہے۔جسے یوزر نے حال کے دنوں میں بنگلورو میں ہوئے فساد سے جوڑ کر تصویر کو شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔
برینڈ راج سنگھ نے بھی اپنے ٹویٹر ہنیڈ سے آگ زنی والی وائرل تصویر کو بنگلور فساد سے جوڑ کر شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔
فیس بک پر سناتنی امت یادو نے آگ زنی کی18 تصاویر کو بنگلورو فساد سے جوڑ کر شیئر کیا ہے ۔جن میں پہلی تصویر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر بھی ہے۔آرکائیو لنک۔
نریندر یادو نے بھی وائرل تصویر کو بنگلورو فساد سے جوڑ کر شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔
وائرل تصویر کے ساتھ کیے گئے دعوے کی حقیقت جاننے کی کوشش تو ہمیں بنگلورو تشدد کے حوالے سے دی وائرل اور نیوز18 اردو پر 12اگست کی خبر یں ملی۔جس کے مطابق کانگریس ایم ایل اے اکھنڈا شری نواس مورتی کا رشتہ دار نوین نے فیس بک پر اشتعال انگیز بیان اور پوسٹ شیئر کیا تھا۔جس کے بعد معاملہ بگڑ گیا۔واضح رہے کہ فساد کے دوران تین نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔وہیں اس معاملے میں ملزم نوین کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ساتھ ہی تشدد بھڑکانے والوں کے خلاف بھی پولس کاروائی کررہی ہے۔

مذکورہ خبر سے واضح ہوچکا کہ بنگلورو میں اشتعال انگیز بیان اور پوسٹ کو لےکر تشدد بھڑکا تھا۔پھر ہم نے وائرل تصویر سچائی جاننے کےلیے ریورس امیج سرچ کیاتو ہمیں وائرل تصویر کے حوالے سے اسکرین پر کئی خبریں نظر آئی جو دوہزاسول کی تھی۔درج ذیل میں اسکرین شارٹ دیکھ کر پتالگا جاسکتا ہے۔

پھر ہم نے بنگلور تشدد کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں دی سیاست ڈیلی اور بی بی سی انگلش پر وائرل تصویر کے حوالے سے12ستمبر 2016 کی خبریں ملیں۔دونوں خبروں کے مطابق کاویری آبی تنازع کو لے کر کرناٹک کے بنگلورو میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔جس میں مشتعل مظاہرین نے دوکانوں اور گاڑیوں میں آگ زنی کی تھی۔اب یہ واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر کا حال کے دنوں میں ہوئے تشدد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔بلکہ کاویری آبی تنازع کے دوران مظاہرین نے آگزنی کی تھی اسی کی یہ تصویر ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ برج کے نیچے آگ زنی کی تصویر بنگلورو کی ہی ہے۔لیکن کاویری آبی تنازع کے دوران 4سال پہلے ہوئی تشدد کی ہے۔واضح رہے کہ تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کچھ حد تک صحیح ہے۔
bbc :https://www.bbc.com/news/world-asia-india-37338613
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
June 30, 2025
Mohammed Zakariya
April 10, 2025
Mohammed Zakariya
April 1, 2025