Sunday, December 21, 2025

Fact Check

وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے پٹنہ ریلوے اسٹیشن پہنچی بھیڑ کی نہیں ہے یہ ویڈیو

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Chayan Kundu
Jun 30, 2025
banner_image

Claim

image

وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس میں شامل ہونے پہنچی بھیڑ کی یہ ویڈیو پٹنہ ریلوے اسٹیشن کی ہے۔

Fact

image

ویڈیو امریکی ریاست شکاگو میں ہوئی عالمی تبلیغی اجتماع کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کی 29 تاریخ کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں امارت شرعیہ کی قیادت میں وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس منعقد کیا گیا۔ وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف مظاہرے میں بہار، جھارکھنڈ سمیت دیگر ریاستوں سے مختلف سواریوں کے ذریعے لاکھوں کی تعداد میں مسلمان و مختلف پارٹیوں کے سیاسی لیڈران پٹنہ پہنچے تھے۔

اب اسی تناظر میں ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں مسلمانوں کی بھیڑ ایک مقام پر بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ پٹنہ کا ریلوے اسٹیشن ہے، جہاں مسلمانوں کا یہ اژدہام 29 جون کو گاندھی میدان میں منعقد ہونے والے وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “لوگوں کا اژدہام پٹنہ ریلوے اسٹیشن کل 29 جون کو دستور بچاؤ وقف بچاؤ کانفرنس میں شرکت کے لئے آتے ہوئے فرزندانِ توحید”۔

وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس میں شامل ہونے پہنچی بھیڑ کی یہ ویڈیو پٹنہ ریلوے اسٹیشن کی ہے۔
Courtesy: Facebook/abu.abdullah.129010

یہ بھی پڑھیں: تقریباً 7 برس پرانی ویڈیو کو منی پور مظاہرے کا بتاکر کیا جا رہا ہے شیئر

Fact Check/Verification

پٹنہ ریلوے اسٹیشن پر وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس میں شامل ہونے پہنچی بھیڑ کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں بھارتی ریاست تلنگانہ کے رہنے والے و شیکاگو میں مقیم احمد الدین نامی صارف نے اپنے فیس بک پیج پر وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی ویڈیو 28 جون 2025 کو شیئر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اس ویڈیو کو شیکاگو میں ہوئے تبلیغی اجتماع کا بتایا ہے۔

Courtesy: Facebook/Ahmed Uddin

پھر ہم نے گوگل پر “شیکاگو، تبلیغی اجتماع 2025” کیورڈ تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو لندن ٹو نظام الدین نامی فیس بک پیج پر 28 جون کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو عالمی مرکز نظام الدین کے زیر اہتمام منعقد شیکاگو اجتماع 2025 کا ہے۔

اس پیج پر امریکی ریاست شیکاگو میں ہونے والے سہ روزہ تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں مزید تفصیلات اور اجتماع کی ویڈیوز و تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی کیپشن میں اجتماع میں شامل ہونے والوں کے لئے جاری کردہ ہدایات بیان کی گئیں ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ “امریکا کے شکاگو میں بین الاقوامی جماعت کی سہولت، ڈونلڈ ای اسٹیفنز کنونشن سینٹر، 27 جون 2025 بروز جمعہ صبح 4 بجے سے دستیاب ہوگی۔ غیر ملکی یا بین الاقوامی جماعت شکاگو کی جامع مسجد میں قیام کرے گی”۔

تبلیغی اجتماع کے متعلق روز مونٹ نامی ویب پر بھی معلومات دی گئی ہے۔ جس کے مطابق بین الاقوامی اسلامی امن کانفرنس شیکاگو کے ایلی نوئز، روز مونٹ میں واقع ڈونلڈ ای سٹیفنز کنونشن اسینٹر میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع (27 سے 29 جون) منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں درجنوں ورکشاپ اور دعائیہ پروگرام کئے گئے تھے۔ اس اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں امریکا و دیگر ممالک کے مسلمانوں نے شرکت کی تھی۔

Screengrab of Rosemont

مزید تصدیق کے لئے ہم نے جیولوکیشن کی مدد بھی لی۔ جہاں ہمیں گوگل میپس پر ڈونلڈ ای اسٹیفنز کنونشن سینٹر کے اندر کا منظر و چھت کی ہوبہو بناوٹ دیکھنے کو ملی، جو کہ وائرل ویڈیو میں بھی نظر آ رہی ہے۔ جس سے معلوم ہوا وائرل کلپ کا تعلق بہار کے پٹنہ سے نہیں بلکہ امریکی ریاست شیکاگو کے ایلی نوئز، روز مونٹ سے ہے۔

Screengrab of Google maps

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پٹنہ ریلوے اسٹیشن پر وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس میں شامل ہونے پہنچی بھیڑ کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل امریکی ریاست شیکاگو میں ہونے والے سہ روزہ تبلیغی اجتماع کی ہے۔

Sources
Facebook post by Ahmed Uddin on 28 Jun 2025
Facebook post by London to Nizamuddin on 28 Jun 2025
Ijtema Details found on Rosemont website
Geolocation

RESULT
imageMisleading
image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

20,641

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage