Sunday, April 13, 2025
اردو

Crime

Fact Check: ترکی زلزلے کے بعد چوری کے الزام میں کاٹ دیئے گئے شخص کے کان؟

banner_image

سوشل میڈیا پر ایک حیران کردینے والی ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے، جس میں ہاتھ باندھے ہوئے ایک شخص کے کان کاٹے جارہے ہیں۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آرہے اس شخص پر ترکی زلزلے کے بعد چوری کا الزام ہے جس کی پاداش میں اس شخص کے دونوں کان کاٹ دیئے گئے۔ 

بتادوں کہ ویڈیو بہت ہی ڈراؤنی ہے، اسے دیکھنے سے پہلے ذہنی اور قلبی صحت کا خیال ضرور رکھیں اور اپنی ذمہ داری پر دیکھیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں ایک ٹویٹر صارف نے لکھا ہے کہ “ترکی میں زلزلے کے بعد لوگوں کے گھروں سے سامان چوری کرنے کے جرم میں دونوں کان کاٹ دیے گئے۔ اگر یے قانون پاکستان میں بھی لاگو ہوجائے تو میرے خیال میں کان بہت کم لوگوں کے بچیں گے زیادہ لوگ بغیر کانوں والے ہونگے”۔ درج ذیل میں ہم نے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ بلر کرکے لگا یا ہے۔

 ویڈیو میں نظر آرہے شخص کے کان ترکی زلزلے کے بعد چوری کے الزام میں نہیں کے گئے ہیں۔
Couresy:Twitter @fatimakhawajaa

Fact Check/Verification

ترکی زلزلے کے بعد چوری کرنے کے جرم میں چوری کرنے والے کے کاٹے گئے کان والے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے ہم نے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ اور ین ڈیکس سرچ کیا۔ اس دوران واچ پیوپل ڈائی ٹی وی نام کی ویب سائٹ پر بہوبہو ویڈیو ملی۔ جسے 16 جنوری 2023 کو اپلوڈ کیا گیا تھا اور ترکی میں 7.8 کی شدت سے زلزلے کا جھٹکا 6فروری 2023 کو محسوس کیا گیا تھا۔ اب یہ واضح ہو گیا کہ ویڈیو کا ترکی زلزلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Couresy:watchpeopledie.tv

پھر ہم نے ریورس امیج کے ساتھ “تھِف ایئرس کَٹ” انگلش میں کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 12 فروری 2023 کو ترکش زبان میں شائع انادولو نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں مذکورہ وائرل ویڈیو سے متعلق لکھا ہے کہ چوری کے الزام میں نامعلوم افراد کے کان کاٹے جانے والی وائرل ویڈیو ترکی زلزلہ سے پہلے کی ہے۔ انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق ویڈیو میکسیکو کی ہے اور جس شخص کا کان کاٹا جا رہا ہے وہ ہسپانوی زبان میں اپنے جان کی بھیک مانگ رہا ہے۔

اس کے علاوہ ہمیں ترکی کے وزیر داخلہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے شیئر شدہ وائرل ویڈیو کے سلسلے میں لکھا ہے کہ یہ ترکی زلزلے کے بعد کی نہیں ہے، بلکہ پرانی ہے۔ البتہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ بھی کیا ہے۔

Courtesy: Twitter @suleymansoylu

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہو گیا کہ یہ ویڈیو ترکی زلزلے کے بعد چوری کی نہیں ہے بلکہ جس شخص کے کان کاٹ دئے گئے ہیں وہ ویڈیو دراصل پرانی اور میکسیکو کی ہے۔

Result: False

Our Sources
Video uploaded by watchpeopledie.tv on 15 Jan 2023
Report published by aa.com.tr on 12 Feb 2023

Tweet by @suleymansoylu (Interior Minister, Turkey)


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,713

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔