اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkبی جے پی لیڈر گورو بھاٹیا کے پرانے بیان کو اب کا...

بی جے پی لیڈر گورو بھاٹیا کے پرانے بیان کو اب کا بتاکر کیوں کیا جارہاہے وائرل؟کیا ہے سچ؟پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

سوشل میڈیا پر بی جے پی لیڈر گورو بھاٹیا کا پینتالیس سکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔اس ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن شیئر کیا گیا ہے۔جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی جے پی لیڈر گورو بھاٹیا نے زندگی میں پہلی بار سچ بولا ہے۔اس ویڈیو کو اکرم نامی ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے۔جسے متعدد لوگوں نے ری ٹویٹ اور شیئر کیاہے۔

تصدیق

وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔ابتدائی تحقیق کے دوران ہم نے گورو بھاٹیا کے بیان کو غور سے سنا۔جہاں ہمیں پتا چل کہ کچھ الفاظ کٹ رہے ہیں۔وائرل ویڈٰیو میں بھاٹیا کہ رہے ہیں کہ مدعہ لے کر آئیں ہیں۔وہ اور نریندر مودی ایسے بیانوں پر چپی سادھے ہوئے ہیں۔بی جے پی سازش کررہی ہے کہ وہ اس ملک کا بٹوارہ کیسے کرے۔وغیرہ وغیرہ۔وائرل ویڈیو کو سننے کے بعد ہم نے سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو تلاشا۔جہاں ہمیں سوشل میڈیا پر کچھ وائرل ویڈیو ملے۔جسے متعد لوگوں نے بیچ سے اڈیٹ کر کے شیئر کیا تھا۔ثبوت کے طور پر نیچے کئی ویڈیوز کے لنک موجود ہیں۔

ہماری کھوج

بھاٹیا کے وائرل ویڈیو کو دیکھنے سمجھنے کے بعد ہمیں اسکرین پر ایک لوگو اے بی پی کا نظر آیا۔پھر ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں اصل ویڈیو ملا۔جو اٹھارہ اگست دوہزار چوہ میں اے بی پی کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیاگیا تھا۔اے بی پی کے مطابق بھاٹیا اس وقت سماجوادی پارٹی میں تھے اور انہوں نے موہن بھاگوت کی جانب سے دیئے گئے ہندوراشٹر والے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ موہن بھاگوت جی کو قانون کی کتابیں پڑھنی چاہیئے۔تاکہ اس طرح کے بیان دینے سے وہ گریز کرے۔حالانکہ بی جے پی اس بیان پر چپی سادھے ہوئی ہے۔اس طرح کے بیان سے ملک میں تشدد بھڑک سکتاہے۔بقیہ بیان آپ نیچے ویڈیو میں سن سکتے ہیں۔

ان تحقیقات کے باوجود ہم نے مزید جاننے کی کوشش کی کہ بھاٹیا اس وقت کونسی پارٹی کے لیڈر ہیں تو ہندوستان ٹائمس پر شائع خبر اور بی جے پی کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر موجود ویڈیو سے پتا چلا کہ گورو بھاٹیا مودی اور امت شاہ کے کام کاج سے خوش ہوکر سماج وادی پارٹی کو الوداع کہ کر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

نیوزچیکر کی پڑتال میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ گورو بھاٹٰیا کے دوہزارسترہ کے بیان کو ابھی کا بتاکر سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیاہے۔واضح رہے کہ بھاٹیا نے وائرل ویڈیو میں جو بیان دیا ہے۔دراصل سی اے اے کی حمایت میں نہیں بلکہ موہن بھاگوت کے ہندوراشٹر والے بیا پر جوابی حملہ کیا تھا۔جب وہ سماجوادی پارٹی کے ترجمان تھے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

فیس بک اور ٹویٹرایڈوانس سرچ

نتائج:جھوٹی خبر(غلط دعویٰ)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular