Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
دعویٰ
واہ!واہ! واہ!
مولانا کنہیا کمار کا ویڈیو سب کے سامنے آیا ہے۔جس میں وہ ہندو مذہب کی برائی کر تے ہوئے سب سے اسلام قبول کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔
ہماری کھوج
جے این یو طلباء یونین کے سابق صدر کنہیا کمارہمیشہ کسی نہ کسی مسائل کو لے کر میڈیا میں چھائے رہتے ہیں۔ان دنوں کنہیاکمار کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہاہے۔جس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ کنہیا ہندومذہب کی برائی کررہے ہیں اور اسلام کی طرف لوگوں کو مدعو کررہے ہیں کہ لوگ اسلام قبول کر لیں۔دراصل فلم ساز ویویک رنجن انگنیہوتری نے کنہیا کا یہ ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔جس کے بعد سے یہ ویڈیو چرچے میں آیا۔واضح رہے کہ ویڈیو میں یہ بھی سنائی دے رہاہے کہ مسلمانوں کو بھارت چھوڑ کرجانا ہوتا تو وہ انیس سو سینتالیس میں ہی چلے جاتے۔ویویک کے اس ٹویٹ کو تین ہزار سے زائد لوگوں نے شیئر اور لائک کیاہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھنے سننے کے بعد ہم نے ابتدائی کھوج شروع کی۔جہاں ہمیں پتا چلا کہ یہ ویڈیو دوہزار اٹھارہ میں بھی خوب وائرل کیاگیا تھا۔جو مندرجہ ذیل میں دیکھا جاسکتا ہے۔
Wah wah wah.
Maulana Kanhaiya Kumar.
Can any Fact check agency check if it’s photoshopped by @kunalkamra88 because I know for sure he is not a Muslim.
Why is he saying all this? pic.twitter.com/Ykv6pnnKgk
— Ankit_Mishra (@A_kit_kat) January 18, 2020
देखो दोस्तों कैसे राहुल गांधी का यार कन्हैया कुमार सबके सामने हिन्दू धर्म की बुराई कर सबसे इस्लाम अपनाने की अपील कर रहा है….
जो लोग कांग्रेस का समर्थन कर रहे हैं शायद उनकी भी मानसिकता धीरे धीरे इन्ही की तरह होती जा रही है… ये है #मुगलाई_पार्टी_कांग्रेस का हाल और इनके समर्थक। pic.twitter.com/gZ2AwGYfhK— हम #गोडसे वाले हैं और आप ? (@misraumakant) November 6, 2018
देखो दोस्तों कैसे राहुल गांधी का यार कन्हैया कुमार सबके सामने हिन्दू धर्म की बुराई कर सबसे इस्लाम अपनाने की अपील कर रहा है….
जो लोग कांग्रेस का समर्थन कर रहे हैं शायद उनकी भी मानसिकता धीरे धीरे इन्ही की तरह होती जा रही है..@BJPKashiKshetra @BJP4India @BJP4UP @YashvikramTrip3 pic.twitter.com/Ctdt4vLAyr— पवन जायसवाल (@pawanbhaiggreat) November 4, 2018
سوشل میڈیا سے ملی جانکاری کے بعد ہم نے وائرل ویڈیو کو کچھ کیورڈ کی مدد سے یوٹیوب پر سرچ کیا۔اس دوران ہمیں ون چینل پر چونتیس منٹ اکتیس سکینڈ کا ایک ویڈیو ملا۔جوستائیس اگست دوہزار اٹھارہ میں اپلوڈ کیاگیا تھا۔ویڈیوکے پیچھے لگے بینر سے ہمیں پتا چلا کہ آل انڈیا تنظیم انصاف کی جانب سے “گفتگو کنہیاکمارسے” کے عنوان پر ایک پروگرام کیاگیا تھا۔جہاں کنہیا مسلم سماج کے لوگوں کے ساتھ گفتگو کررہے ہیں۔ پھر ہم نے پورے ویڈیو کو غور سے سنا۔لیکن کہیں بھی کنہیا نے ہندومذہب کی برائی کرتے ہوئے یا اسلام کی طرف لوگوں کو مدعو کرتے ہوئے نہیں سنائے دئے۔چنانچہ اس سے واضح ہوچکا کہ ویڈیو کے الگ الگ حصے کو اڈیٹ کر کے پینتیس سکینڈ کا متنازع ویڈیو بنا کر عوام کے سامنے پیش کیاگیا۔تاکہ عوام گمراہ ہو اور آپسی لڑائی میں الجھ جائے۔
نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ کنہیاکمار کا وائرل ویڈیو ایک سال پرانہ ہے۔ویڈیو کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی گئی ہے اور ان کے خطاب کو غلط انداز میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔کنہیا نے کہیں بھی ہندؤں کو اسلام قبول کرنے کی اپیل نہیں کی ہے۔
ٹولس کا استعمال
کیورڈ سرچ
یوٹیوب سرچ
نتائج:فیک نیوز(غلط دعویٰ)
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔
WhatsApp -:9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.